اسرائیل سے بدلے کی ایرانی دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ان ریاستوں سے بدلہ لیں گے جنہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا ساتھ دیا۔ ایران کے صدر نے یوم یروشلم کے موقع پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل’ہولوکاسٹ کے دعووں‘ کی بنیاد پر بنایا گیا جس کی قیمت فلسطینی ادا کر رہے ہیں۔ یوم یروشلم کے موقع پر ایران بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔ تہران میں بی بی سی کی نامہ نگار فرانسس ہیریسن نے کہا کہ صدر نژاد کا لب و لہجہ معمول سے زیادہ سخت تھا۔ صدر نژاد نے اسرائیلی رہنماؤں کو ’دہشت گردوں کا ٹولہ قرار دیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ نے دہشت گردوں کا ایک ٹولہ خطے پر مسلط کیا ہے۔ یہ آپ کے اپنے مفاد میں ہے کہ اپنے آپ کو ان مجرموں سے دور کریں۔۔۔یہ ایک الٹی میٹم ہے۔ کل کوئی شکایت نہ کرے‘۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کا مزید کوئی جواز نہیں ہے اور وہ عنقریب غائب ہو جائے گا۔ ’اس ملک نے خدا کے فضل سے اپنی موجودگی کا جواز کھو دیا ہے۔ اس جعلی ملک کو سہارا دینے کی تمام کوششیں خدا کے فضل سے مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم تسلیم بھی کر لیں کہ ہولوکاسٹ ایک حقیقت تھی تو فلسطینی اس کی قیمت کیوں ادا کریں‘۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسرائیلی کو اپنے اپنے ملک واپس چلے جانا چاہیے جہاں سے وہ آئے تھے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی قوّت کے ناقابل شکست ہونے کا تصور توڑ دیا ہے اور اب دنیا میں کہیں بھی ’صیہونی‘ اپنے آپ کو گھروں میں محفوظ نہیں سمجھیں گے۔ | اسی بارے میں ایرانی صدر ’یہود مخالف‘ نہیں ہیں21 September, 2006 | آس پاس ایرانی صدر کی ویب لاگ14 August, 2006 | آس پاس امریکہ، برطانیہ پر احمدی کا حملہ20 September, 2006 | آس پاس جوہری ٹیکنالوجی کے حق کا دعویٰ11 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||