ایرانی صدر ’یہود مخالف‘ نہیں ہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہ یہودیوں کے مخالف نہیں ہیں۔ نیویارک میں واقع اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں ایک نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ ’ہر کوئی یہودیوں کی عزت کرتا ہے، سب انسان‘۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل احمدی نژاد نے کہا تھا کہ اسرائیل کو نقشے سے مٹا دینا چاہیئے۔ انہوں نے نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتلِ عام کو بھی ایک فرضی حکایت کہا تھا۔ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ایران کے صدر نے کہا کہ ’ایرانیوں کو بم کی ضرورت نہیں ہے‘۔ احمدی نژاد نے کہا کہ ’کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھ پر یہودیوں کا دشمن ہونے کا الزام لگا کر وہ مسئلہ حل کر لیں گے‘۔ ’میں یہود مخالف نہیں ہوں۔ میں ان کی بڑی عزت کرتا ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ فلسطین میں مسلمان، عیسائی اور یہودی اکھٹے رہتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم قبضے، جارحیت، ہلاکتوں، اور لوگوں کو بے گھر کرنے کے خلاف ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں عام آدمی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ ایران کو اور کتنی ضمانت دینے پڑے گی کہ اس کا جوہری پروگرام شہری مقاصد کے لیئے ہے۔ |
اسی بارے میں امریکہ، برطانیہ پر احمدی کا حملہ20 September, 2006 | آس پاس ڈیڈلائن ختم، ایران موقف پر قائم31 August, 2006 | آس پاس احمدی نژاد کا جارج بش کو چیلنج30 August, 2006 | آس پاس ہم کوئی بچے نہیں ہیں: احمدی نژاد17 May, 2006 | آس پاس ’ایران کو بھی تباہ کیا جا سکتا ہے‘09 May, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||