’ایران کو بھی تباہ کیا جا سکتا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے بزرگ سیاستداں اور موجودہ نائب وزیر اعظم شمعون پئیرز نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ یہودی ریاست کو دھمکیاں دیتا رہا تو ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔ شمعون پئیرز نے کہا کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا ملک بھی تباہ کیا جاسکتا ہے۔ ایران کے صدر احمدی نژاد کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جانا چاہیے۔شمعون پئیرز نے کہا کہ وہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کا خیال بہت خوفناک ہے۔ انہوں نے کہا جب تباہی کی بات ہو گی تو ایران کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ بھی تباہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہرگز ایسا نہیں چاہتے اور وہ آنکھ کے بدلے آنکھ کی پالیسی کے حق میں نہیں ہیں۔ شمعون پئیرز نے کہا کہ اگر دنیا ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں متحد ہو جائے تو ایران کو عالمی خدشات دور کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کا مذاق اڑا رہا ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ دنیا بٹی ہوئی ہے اور وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ | اسی بارے میں اسرائیل کو یہاں سے ہٹائیں: ایران08 December, 2005 | آس پاس ’اسرائیل سب کے لیے خطرہ‘14 April, 2006 | آس پاس مخلوط حکومت بنانے پر بات چیت12 December, 2004 | آس پاس ایران کو اسرائیل کی دھمکی21 January, 2006 | آس پاس ’صدام کوگرا کر شایدپچھتانا پڑے‘09 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||