ایٹمی حملے کا امکان نہیں: سٹرا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیرِخارجہ جیک سٹرا نے ایران پر امریکی ایٹمی حملے کو قطعاً خارج از امکان قرار دیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں شکوک ہیں لیکن لیکن کسی فوجی کارروائی کا جواز نہیں ہے۔ امریکی اخباری اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات کے مقامات کو نشانہ بنانے کے منصوبے بنا رہا ہے۔ ایک مضمون میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ حملہ ایٹمی بھی ہو سکتا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ یہ اطلاعات محض نفسیاتی جنگی حربوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ امریکہ اور اس کے حلیف ایران پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ وہ اپنے جوہری پروگام میں پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کرے۔ اس بارے ایرانی حکام سے مذاکرات کے لیے ایٹمی امور کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادئی اسی ہفتے ایران جا رہے ہیں۔ اس دورے کے بعد محمد البرادئی سلامتی کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے کہ آیا ایران ان کی منشا کے مطابق تعاون کرنے پر آمادہ ہے یا نہیں۔ امریکہ اور اس کے حلیفوں کو یہ شک ہے کہ ایران ایٹمی اسلحہ بنانا چاہتا ہے جب کے ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے بھی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکہ فوجی کارروائی پر غور کر رہا ہے تاہم اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی کارروائی جلد ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران پر یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو امریکہ طاقت استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ | اسی بارے میں ایران پر میٹنگ نہیں: برطانیہ02 April, 2006 | آس پاس ایران کو تیس دن کی مہلت 30 March, 2006 | آس پاس ایران کے خلاف بیان کی منظوری29 March, 2006 | آس پاس ایرانی پیشکش ایک بہانہ: امریکہ18 March, 2006 | آس پاس ایران، امریکہ بات چیت کے لیے تیار16 March, 2006 | آس پاس ایران سےشدید تشویش ہے: امریکہ 11 March, 2006 | آس پاس ’ایران سلامتی کونسل کا امتحان‘ 10 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||