BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 March, 2007, 04:52 GMT 09:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اجلاس میں شرکت نہیں: احمدی نژاد
صدر احمدی نژاد خود اقوام متحدہ جانا چاہتے تھے
ایرانی صدر احمدی نژاد نے سنیچر کے روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کا اپنا منصوبہ ترک کردیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ صدر احمدی نژاد نے نیویارک جانے کا منصوبہ اس لیے ترک کردیا کیوں کہ امریکہ نے انہیں ویزہ دینے میں تاخیر کردی۔ امریکہ نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ایرانی صدر احمدی نژاد کا جانا ضروری نہیں ہے لیکن انہوں نے خود ہی اجلاس کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

سفارتی حلقوں میں امید کی جارہی ہے کہ سنیچر کے روز نیو یارک میں ہونے والے اس اجلاس میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کردی جائیں گیں۔

قرارداد کے الفاظ پر اختلافات
 برطانیہ اور فرانس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے تمام اراکین ایران پر پابندیوں کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیں گے۔ نیویارک میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ قرارداد کے الفاظ پر جنوبی افریقہ، قطر اور انڈونیشیا کے اختلافات کو نمٹا لیا گیا ہے۔
برطانیہ اور فرانس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے تمام اراکین ایران پر پابندیوں کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیں گے۔ نیویارک میں بی بی سی کی نامہ نگار لورا ٹریویلین کا کہنا ہے کہ قرارداد کے الفاظ پر جنوبی افریقہ، قطر اور انڈونیشیا کے اختلافات کو نمٹا لیا گیا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ قرارداد کے ذریعے ایران کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کردی جائے گی اور حکومتوں سے کہا جائے گا کہ وہ ایران کو نیا لون نہ دیں۔

قرارداد کے تحت ایران کے ایٹمی پروگرام میں شامل سائنسدانوں اور اہلکاروں کے سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے گی اور ایران کے انقلابی گارڈز کے اثاثے منجمد کردیے جائیں گے۔

بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگر ایران یورینیم کی افزودگی بند کردیتا ہے تو یہ پابندیاں اٹھالینے کی تجویز بھی ہے۔

ایران کہتا رہا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے جبکہ مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایران نیوکلیئر بم بنانے کی دوڑ میں ہے۔

ایرانی خاتوناحمدی نژاد
دنیا میں انصاف ایران میں پابندی؟
جیفری رچلسن ناکامی کیوں ہوئی؟
شمالی کوریا پر امریکی جوہری جاسوسی ناکام
ثبوت نہیں ملا
ایران میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری
ایرانی جوہری پلانٹایران نیوکلیئر
سکیورٹی کونسل کے لیے نیا مسودۂ قرارداد تیار۔
امریکہ کو ’پیشکش‘
’حزب اللہ کی مدد بند کرنے کی پیشکش کی‘
آیت اللہ العلظمی حسین علی ’ایٹمی پالیسی‘
آیت اللہ منتظری کی احمدی نژاد پر تنقید
ایرانی صدر محمد احمدی نژادصدر احمدی نژاد
سلامتی کونسل سے خطاب کی خواہش
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد