BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 January, 2007, 16:59 GMT 21:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایٹمی پالیسی: ایرانی صدر پر تنقید
 آیت اللہ علی حسینی منتظری
آیت اللہ حسین علی منتظری کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے دشمن کو اکسانے کا کام کر رہی ہے
ایران کے منحرف مذہبی رہنما آیت اللہ العظمٰی حسین علی منتظری نے صدر احمدی نژاد کی ایٹمی اور اقتصادی پالیسی پرکڑی تنقید کی ہے۔

پچاسی سالہ آیت اللہ منتظری ایک زمانہ میں ایران کے سب سے بڑے مذہبی رہنما آیت اللہ خمینی کے بعد دوسرے بڑے رہنما کے طور پر سامنے آئے تھے۔ لیکن آیت اللہ خمینی سے اختلافات آیت اللہ منتظری کئی برسوں تک نظر بند رہے۔

اپنے ایک تحریری بیان میں انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی حاصل کرنا ایران کا حق ہے، لیکن انہوں نے اس معاملے میں ایرانی حکومت کے لائحہ عمل پر سوال اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کا موجودہ رویہ دشمن کو اکسانے کے مترداف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس معاملہ میں مصالحتی رویہ اپنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ایٹمی حقوق کے بارے میں تو شور مچا رہے ہیں لیکن کیا ہمارے اور کوئی اور حقوق نہیں؟

آیت اللہ العظمٰی نے صدرمحمود احمدی نژاد کی اقتصادی پالیسی کو بھی نشانہ بنایا۔ ا نہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایران میں افراط زر کی شرح صرف 13 فیصد ہے لیکن یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ایران میں مکان کی قیمتوں میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے بھی حکومت پر تنقید کی کہ وہ غیر ملکی سفر پر بے پناہ پیسے خرچ کر رہی ہے۔انہوں نے حماس کو امداد دیے جانے پر بھی اعتراض کیا۔

امریکی صدر جارج بشایران سے مذاکرات
بش انتظامیہ پر اندروونی اور بیرونی دباؤ؟
iranایران 2010 تک
ایران ایٹم بنا سکے گا یا نہیں؟ جوناتھان مارکس
ضرورت کیا ہے؟
ایران کے جوہری پروگرام پر نئی بحث
ڈیڈلائن ختم
ایران دباؤ میں آ کر پیچھے نہیں ہٹے گا
ایرانی خاتوناحمدی نژاد
دنیا میں انصاف ایران میں پابندی؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد