BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 March, 2008, 03:39 GMT 08:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
احمدی نژاد کے حمایتی مضبوط
صدر محمود احمدی نژاد
صدر محمود احمدی نژاد سینیگال سے ووٹ ڈالنے کے لیے وطن واپس آئے
ایران کے عام انتخابات کے جزوی نتائج سامنے آنے کے بعد بظاہر صدر محمود احمدی نژاد کے سخت گیر موقف رکھنے والے اتحادی آگے ہیں۔ تاہم ایرانی صدر کے قدامت پسند نقادین بھی توقعات سے بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

دوسری طرف بڑی تعداد میں اصلاح پسند امیدواروں پر پابندی لگائے جانے کے بعد وہ انتخابات کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

امریکہ نے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ نتائج ’جعلی‘ ہیں۔

آخری خبریں آنے تک خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق 290 نشتسوں میں سے 144 کے نتائج آ چکے ہیں۔

ان نتائج کے مطابق صدر احمدی نژاد کے حماتی 53 نشستوں کے ساتھ صفِ اول پر ہیں، دوسرے نمبر پر صدر کے قدامت پسند نقاد 38 نشستوں کے ساتھ ہیں اور 35 نشستیں حاصل کرنے کے بعد آزاد امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔ سب سے آخر میں اصلاح پسند ہیں جنہوں نے 18 نشستیں حاصل کی ہیں۔

ایرانی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کے انتخابات کا ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا ہے۔

ایران میں انتخابات
ایران میں انتخابات کا ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا ہے

تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار جون لین کا کہنا ہے کہ تہران کے کئی پولنگ سٹیشنز ایسے تھے جن پر کوئی گہما گہمی نظر نہیں آئی اور بہت سے افراد کا یہ کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ ان کے اپنی پسند کے امیدواروں پر پابندی لگائے جانے کے بعد ان کے لیے انتخابات میں کچھ نہیں رہ گیا۔

یاد رہے ان انتخابات میں صدر احمدی نژاد کے مخالفین کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

ایرانی حکام نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے آئیں تاکہ بقول انکے امریکہ اور ایران مخالف دیگر ممالک کو جواب دیا جا سکے۔

حالیہ انتخابات سے یہ نظر آ جائے گا کہ سن 2009 میں ہونے والے عہدۂ صدارت کے انتخاب کی شکل کیا ہو گی۔

سعید جلیلیمزید پابندیاں؟
جوہری مذاکرات ناکام، پابندیوں کا تیسرا مرحلہ
ایک نئی سرد جنگ؟
امریکہ اور ایران میں بڑھتی ہوتی ہوئی خلیج
ایرانی صدر محمد احمدی نژادصدر احمدی نژاد
سلامتی کونسل سے خطاب کی خواہش
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد