BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 January, 2008, 12:35 GMT 17:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ نے تقسیم کے بیج بوئے: ایران
ایران اور امریکہ کےدرمیان لفظوں کی جنگ تیز ہوئی ہے
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا الزام ہے کہ اس ہفتے امریکی صدر جارج بش نے مشرق وسطیٰ کا دورہ کرتے وقت خطے میں ’تقسیم کے بیج بوئے ہیں‘۔

ایرانی صدر نے کہا کہ صدر بش اپنے دورے میں’تصادم کا پیغام‘ لائے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے عرب اتحادیوں کو متنبہ کیا کہ ایران دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ اسرائیل کی ’اتنی ہمت نہیں ہوگی کہ وہ ایران پر حملہ کرے‘ کیونکہ اسے معلوم ہے کہ کسی بھی جارحانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت دیا گیا ہے جب اسرائیل نے بلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے اس میزائل کا مقصد اسرائیل کے خلاف فضائی حملوں کو ناکام بنانا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اس میزائیل میں غیر روایتی بم استعمال کیے جاسکتے ہیں جس سے یہ مطلب نکالا جارہا ہے کہ یہ میزائل جوہری اسلحے سے لیس کیا جاسکتا ہے۔

صدر بش نے عرب ممالک کا آٹھ روزہ دورہ کیا

اسرائیل کا دعوی ہے کے ایران دو ہزار دس تک جوہری بم بنا سکتا ہے اور ایسی صورت میں اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

صدر بش نے خطے کا آٹھ روزہ دورہ کیا اور وہ فلسطین اور اسرائیل بھی گئے۔ انہوں نے خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے کہا کہ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا معاون ہے۔

لیکن اپنے انٹرویو میں صدر احمدی نژاد نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’صدر بش نے تفریق کا پیغام دیا۔۔۔ انہوں نے تقسیم کے بیج بوئے، یہ تصادم کا پیغام ہے‘۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ’صہیونی ملک کے پاس اسلحے کی کمی نہیں لیکن میرے خیال میں یہ ہتھیار اسے تباہی سے نہیں بچا سکیں گے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد