آبنائے ہرمز واقعےکی ویڈیو جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے ان ایرانی کشتیوں کی ویڈیو جاری کی ہے جن کے متعلق اس کا دعوٰی ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں موجود امریکی جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ یہ ویڈیو ان تین بحری جہازوں میں سے ایک پر سے بنائی گئی تھی اور اس میں متعدد چھوٹی کشتیوں کو تیزی سے بڑھتے دکھایا گیا ہے۔ ادھر امریکی صدر جارج بش نے ایرانی بحریہ کی اس حرکت کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خطرناک حالات تھے جنہیں کبھی پیدا ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ایران نے اس واقعے کو ’معمول‘ کا واقعہ قرار دیا ہے۔ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ہاپر سے فلمبند کی جانے والی اس فوٹیج میں نیلے رنگ کی ایک سپیڈ بوٹ کو قریب سے بھی دکھایا گیا ہے جس میں دو افراد سوار ہیں۔ ویڈیو میں امریکی بحریہ کے ارکان کو ان کشتیوں کو یہ تنبیہہ کرتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ یہ ایک اتحادی فوج کا بحری جہاز ہے۔ یہ ویڈیو چار منٹ پر مشتمل ہے جبکہ امریکی حکام کے مطابق یہ ایرانی کشتیوں کی کارروائی بیس منٹ تک جاری رہی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر جارج بش کا کہنا ہے کہ’مجھے نہیں معلوم وہ کیا سوچ کر آئےتھے لیکن میں آپ کو بتا رہا ہوں میرے نزدیک یہ اشتعال انگیز کارروائی تھی‘۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے بھی کہا تھا کہ خلیج میں ایران کی حالیہ کارروائیاں اشتعال انگیز اور خطرناک تھیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے بی بی سی کی عربی سروس سے بات کرتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ امریکہ کے خلیج میں مفادات ہیں اور وہ ان مفادات اور اپنے اتحادیوں کا تحفظ کرے گا۔ | اسی بارے میں ایرانی کارروائی خطرناک: رائس07 January, 2008 | آس پاس ’مسئلہ سنگین اور ایرانی رویہ ناقابلِ معافی ہے‘31 March, 2007 | آس پاس برطانوی فوجیوں کے بدلے ایرانی: ’نہیں‘30 March, 2007 | آس پاس ’ایران پالیسی، نظرِ ثانی کی ضرورت‘04 December, 2007 | آس پاس ایران: ایک اور ’اعترافی‘ وڈیو30 March, 2007 | آس پاس کولمبیا یونیورسٹی میں خطاب24 September, 2007 | آس پاس ’بات چیت مثبت اور بے لاگ رہی‘28 May, 2007 | آس پاس برطانوی فوجی وطن پہنچ گئے05 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||