آبنائے ہرمز: ایرانی فلم بھی جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ایسی وڈیو فلم نشر کی ہے جو حکام کے مطابق آبنائے ہرمز میں چند روز پہلے امریکی بحری جہازوں کے ساتھ ہونے والی کشمکش کی تصویرکشی ہے۔ فلم کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی کشتیوں کی جانب سے کسی جارحانہ رویے کا اظہار نہیں ہوتا جب کہ امریکیوں کا کہنا تھا کہ ایرانی اقدامات خطرناک اور اشتعال انگیز تھے۔ تاہم چار منٹ کی اس فلم میں بھی آبنائے ہرمز میں ہونے والے اس واقعے کو شروع تا آخر نہیں دکھایا گیا ہے۔ ایران نے امریکہ پر الزام لگایا تھا کہ اس نے ایران پر الزام دھرنے کی خاطر جھوٹے تصویری اور صوتی شواہد پیش کیے تھے۔ سرکاری ایرانی ٹی وی چینل پریس ٹی وی پر دکھائی گئی اس فلم میں ایک کشتی کے کمانڈر کو صاف انگریزی میں کہتے پیش کیا گیا ہے کہ ’اتحادیوں کے تہتر نمبر کے جنگی جہاز۔۔یہ ایرانی نگران کشتی ہے۔‘ جواب میں کہا جاتا ہے :’یہ اتحادیوں کا تہتر نمبر کا جنگی جہاز ہے اور ہم بین الاقوامی سمندروں میں چل رہے ہیں۔‘ منگل کو امریکی فوج نے ایک فلم جاری کی تھی اور دعوٰی کیا تھا کہ یہ فلم اس امریکی الزام کا ثبوت ہے کہ ایرانی تیزرفتار کشتیوں نے امریکی جنگی جہازوں کو خوفزدہ کیا اور ایک ریڈیو پیغام کے ذریعے ان کو تباہ کردینے کی دھمکی دی۔ ایران نے واقعے کو اس معمول کا حصہ قرار دیا تھا جو خلیج کے مصروف سمندروں میں اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ لیکن اس واقعے نے دونوں حریف ملکوں کی باہمی تلخی کو بھی مزید ہوا دی تھی۔ امریکی صدر جورج بش ان دنوں مشرق وسطٰی کے دورے پر ہیں جس میں امریکیوں کو توقع ہے کہ بقول خود امریکہ، خطے پر ایران کے عدم استحکام پر مبنی اثرات پر بات ہوسکے گی۔ |
اسی بارے میں آبنائے ہرمز واقعےکی ویڈیو جاری08 January, 2008 | آس پاس ایرانی کارروائی خطرناک: رائس07 January, 2008 | آس پاس ’ایران اب بھی ایک خطرہ ہے‘04 December, 2007 | آس پاس ’ایران مشرق وسطیٰ کیلیے خطرہ‘08 December, 2007 | آس پاس ’ایران نے اہم ایٹمی ہدف حاصل کر لیا‘02 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||