امریکہ ایران پرنئی پابندیوں کا حامی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائیس نے کہا ہے کہ ایران پر اس کے جوہری پروگرام کی وجہ سے مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیےمضبوطجوازموجودہے۔ ان کے بیان سے پہلے اقوام متحدہ کا جوہری ادارہ یہ کہہ چکا تھا کہ وہ وثوق سے نہیں کہہ سکتا کہ ایران ایٹمی بم نہیں بنا رہا۔ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے ممبران امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ پیر کو واشنگٹن میں صورتحال کا جائزہ لیں گے اور ممکنہ اقدام پر غور کریں گے۔
عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے نے اپنی رپورٹ میں جوہری تنصیبات تک رسائی دینے پر ایران کی تعریف کی تھی لیکن ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران اہم موضوعات پر سیدھا جواب نہیں دے رہا۔ آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان گزشتہ سال اگست میں سمجھوتہ ہوا تھا جس میں طے ہوا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ایک نظام الاوقات کے تحت سوالات کے جواب دے گا۔ لیکن جمعہ کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ان دعووں کا واضح جواب نہیں دیا کہ اس نے خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن مارکس نے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ یقیناً ایران مکمل طور پر شک سے بالا نہیں کرتی۔ سن دو ہزار تین میں امریکہ میں خفیہ اداروں کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران نے سن دو ہزار تین میں اپنا جوہری پروگرام روک دیا تھا۔ لیکن امریکہ، اسرائیل اور کچھ دیگر ممالک کہتے ہیں کہ ایران نے پیشرفت جاری رکھی جس کی مدد سے وہ مستقبل میں ایٹمی بم بھی بنا سکے گا۔ | اسی بارے میں ایران پر پابندیاں، برلن میں اجلاس22 January, 2008 | آس پاس ایران: مذاکرات ناکام، مزید پابندیاں01 December, 2007 | آس پاس ایران پر امریکہ کی نئی پابندیاں25 October, 2007 | آس پاس پابندیاں بری طرح ناکام ہونگی: ایران26 October, 2007 | آس پاس ’ایران پر پابندیاں غیر قانونی ہیں‘26 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||