’ایران پر پابندیاں غیر قانونی ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے ایران پر عائد پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی جرنل اسمبلی میں منگل کو خطاب کرتے ہوئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ اب ختم ہو گیا ہے اور یہ اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے ہاتھ میں ہے۔ محمود احمدی نژاد کے خطاب کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے مندوبین اجلاس میں حاضر نہیں تھے۔ ایران کے صدر نے بغص ملکوں کی طرف سے عالمی نظام پر اجارہ داری قائم کرنے کی پالیسوں کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔ محمود احمد نژاد نے کہا کہ مغربی طاقتوں نے عالمی اداروں کو بے اثر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سامراجی طاقتوں کا سورج غروب ہو رہا ہے کیونکہ ان میں دنیا کو قیادت فراہم کرنے کی اہلیت نہیں رہی۔ اسرائیل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو صہونی قبضے سے جسے انہوں نے غیر قانونی قرار دیا آزادی ملے گی۔ نامہ نگاروں کے خیال میں ایران کے جوہری پروگرام کےبارے میں احمدی نژاد کے موقف سے امریکہ اور مغربی ملک متقق نہیں ہوں گے۔ | اسی بارے میں ’حملہ آخری راستہ ہونا چاہیے‘18 September, 2007 | آس پاس کولمبیا یونیورسٹی میں خطاب24 September, 2007 | آس پاس حملے سے باز رہیں: احمدی نژاد22 September, 2007 | آس پاس ’ایران امریکہ جنگ کا خطرہ نہیں‘23 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||