ایران سے سنگساری کی منسوخی مطلوب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والی امریکہ میں قائم تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ایرانی عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ تین افراد کو سنگساری کے ذریعے موت کی سزا کو منسوخ کیا جائے۔ ان تین افراد کو سنگسار کرنے کی سزا ناجائز تعلقات کے الزام میں دی گئی ہے۔ ان افراد میں سے دو ملزمان آپس میں بہنیں ہیں جنہیں ابتداء میں ناجائز تعلقات کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس جرم انہیں پہلے کوڑے بھی مارے جا چکے ہیں۔ ایران میں سنگساری کے خلاف کارکنوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران التواء کی درخواستوں کے باوجود ایران میں سنگساری کی سزا پر تین بار عمل ہو چکا ہے۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ خاص طور پر اس سزا پر عمل انتہائی وحشیانہ ہے۔ ان کارکنوں کے مطابق اس سزا پر عمل کے لیے سزایافتہ کو گردن یا سینے تک زمین میں گاڑ دیا جاتا ہے اور اس کے بعد اس پر پتھر برسائے جاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں فوری کی بجائے موت انتہائی تکلیف دہ عمل بن جاتی ہے۔ | اسی بارے میں ایران نےسنگساری کی سزا روک دی27.12.2002 | صفحۂ اول سنگساری کے خلاف اپیل مسترد19.08.2002 | صفحۂ اول امام کے حکم پر سنگساری؟07.07.2002 | صفحۂ اول سنگساری کی سزاپرعمل نہیں ہوگا: مشرف04.05.2002 | صفحۂ اول پاکستان: سنگساری کی سزا19.04.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||