BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 September, 2008, 06:46 GMT 11:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جارج بش کے امیدوار جان مکین
ریپبلیکن کنوینشن
صدر بش نے کہا ہے کہ جان مکین امریکہ کے اگلے صدر ہیں
امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے ریپبلیکن کنوینشن میں صدارتی امیدوار جان مکین کی خدمات اور قیادت کو سراہا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے ویڈیو فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے انہوں نے سینٹ پال، مینیسوٹا میں مندوبین سے کہا کہ جان مکین ایک ’زبردست امریکی اور اگلے صدر ہیں۔‘

جمعرات کو جان مکین کو چار نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے ریپبلیکن جماعت کا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا جائے گا۔

سن 2000 میں ڈیموکریٹک جماعت کے نائب صدر کے امیدوار سینیٹر لئبرمین نے بھی کہا ہے کہ جان مکین امریکہ کو متحد کریں گے۔

اپنے آٹھ منٹ کے خطاب میں صدر بش نے کہا کہ جان مکین ایسے صدر ہیں جو ’اس خطرناک دنیا‘ میں مشکل فیصلے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ریپبلیکن کنوینشن
بش نے کنوینشن سے ویڈیو فون کے ذریعے خطاب کیا

انہوں نے کہا کہ ’جان مکین کی زندگی نے انہیں اس طرح کے فیصلے کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔ وہ قوم کی قیادت کے لیے تیار ہیں۔‘

سینیٹر لئبرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’جان مکین ملک کو متحد کرنے کے لیے اور اسے مستقبل میں لے جانے کے لیے سب سے بہتر انتخاب ہیں۔‘

سینیٹر لئبرمین نے جو کہ سن 2000 میں ڈیموکریٹک امیدوار الگور کے رننگ میٹ یعنی نائب صدر کے امیدوار تھے، کنوینشن میں ان کی موجودگی کی وجہ سے حیران لوگوں کو بتایا کہ وہ وہاں کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: ’میں یہاں جان مکین کی حمایت کے لیے آیا ہوں کیونکہ ملک جماعت سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ باراک اوبامہ ایک خدا داد صلاحیت رکھنے والے اور فصیح البیان نوجوان ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ ’فصیح البیانی ریکارڈ کا متبادل نہیں ہے۔‘

سارہ پیلن سارہ پیلن کون ہیں؟
نائب صدارت کے لیے ایک غیر متوقع امیدوار
وہائٹ ہاؤس کے مکین
بیرونی دنیا کیوں اوباما کے ساتھ ہے؟
میکین اور اوبامااوبامہ پیچھے کیوں؟
جان میکین نے باراک اوباما پر سبقت پا لی
جوسیف بائڈینجوزف بائڈن
نائب صدر کے لیے باراک اوبامہ کا انتخاب
اسی بارے میں
سارہ پیلن کون ہیں؟
30 August, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد