میکین: خاتون نائب صدر کا انتخاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار میکین نے نائب صدر کے لیے الاسکا کی گورنر سارہ پالن کا انتخاب کیا ہے۔ چوالیس سالہ سارہ امریکی سیاست میں کم جانی جاتی ہیں۔ مکین ان کو ڈے ٹون میں اپنے نائب صدر کے طور پر منظر عام پر لائیں گے۔ بی بی سی کے کم گھاٹس کا کہنا ہے کہ سارہ پالین کا انتخاب میکین کی طرف سے ایک نہایت جرات مندانہ فیصلہ ہے۔ چوالیس سالہ سارہ شادی شدہ خاتون ہیں اور ان کے پانچ بچے ہیں۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ رییپبلیکن پارٹی خاتون نائب صدر کو لا کر ہلری کلنٹن کی حمایتی خواتین جح ووٹ کو جیتنے کی کوشش ہے جو ہلری کی صدارتی امیدواروں کی شکست سے مایوس ہوگئی ہیں۔ ان کی کم عمری اوباما کی کم عمری کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ سارہ معاشی اور سماجی طور پر معتدل سمجھا جاتا ہے اور وہ حمل کو ختم کرانے کے خلاف ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق سارہ پالن کو خارجہ پالیسی کا کوئی تجربہ نہیں ہے لیکن واشنگٹن سے باہر سے ہونے سے میکین کے لیے فائدہ مند ہیں۔ | اسی بارے میں باراک حسین اوبامہ کا نئے امریکہ کا خواب29 August, 2008 | آس پاس اوباما امریکہ سے باہر اتنے مقبول کیوں؟27 August, 2008 | آس پاس اوبامہ اور بائڈن کی مشترکہ ریلی24 August, 2008 | آس پاس نائب صدر: بائڈن اوبامہ کا انتخاب23 August, 2008 | آس پاس دوری مٹانے کے لیے مشترکہ کھانا27 June, 2008 | آس پاس جان مکین عراق کے آٹھویں دورے پر17 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||