جان مکین عراق کے آٹھویں دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدارتی انتخاب کے لیے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار سینیٹر جان مکین اچانک عراق کے غیراعلانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ جان مکین اپنے دورے کے دوران امریکی اور عراقی اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جان مکین اسی ہفتے لندن، پیرس اور اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن، فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی اور اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود اولمرٹ سے ملاقات کریں گے۔ سن 2003 میں بغداد پر امریکی قبضے کے بعد سے جان مکین کا یہ عراق کا آٹھواں دورہ ہے۔ وہ عراق کے نائب وزیر اعظم برہام صالح اور عراق میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل پیٹریئس سے ملاقات کریں گے۔ دورے پر جان مکین کے ہمراہ ان کے قریبی اتحادی سینیٹر جو لیبرمین اور سینیٹر لنڈسے گراہم ہیں جو عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے حامی ہیں۔ | اسی بارے میں جیت جان مکین کی ہوگی: صدر بش06 March, 2008 | آس پاس ہیلری اوہایو، ٹیکساس میں فاتح05 March, 2008 | آس پاس اوبامہ کی پوزیشن مزید مضبوط20 February, 2008 | آس پاس کیا نامزدگی کا فیصلہ اگست تک ہی ہوگا؟13 March, 2008 | آس پاس ہیلری کلنٹن کو ایک اور شکست13 February, 2008 | آس پاس کلنٹن، اوبامہ: الفاظ کی جنگ جاری22 February, 2008 | آس پاس اوبامہ مزید تین ریاستوں میں فاتح10 February, 2008 | آس پاس مکین اور ہیلری کوسبقت حاصل ہے05 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||