کلنٹن، اوباما کی مدد پر تیار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار باراک اوباما نے کہا ہے کہ سابق صدر بل کلنٹن ان کی انتخابی مہم میں مدد کرنے کے لیےتیار ہو گئے ہیں۔ سابق صدر کی اہلیہ ہلری کلنٹن جب باراک اوباما کے مد مقابل تھیں تو بل کلنٹن اوباما پر انتہائی کڑی تنقید کرتے رہے تھے۔ نامہ نگار کہتے ہیں کہ بل کلنٹن اب بھی ڈیموکریٹک حلقوں میں بہت مقبول ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق اس سلسلے میں باراک اوباما اور بل کلنٹن کے درمیان ہیلری کے انتخابی عمل سے باہر ہونے کے بعد پہلی بار بات چیت ہوئی ہے۔ اوباما کے ترجمان کے مطابق بیس منٹ تک ٹیلی فون پر ہونے والی یہ گفتگو ’زبردست‘ رہی۔ اباوما کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر اوباما کو فخر ہے کہ انہیں بل کلنٹن کی حمایت حاصل ہوگی۔ ادھر بل کلنٹن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما کے ساتھ مل کر ان کی حمایت میں انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔ جمعہ کو مسز کلنٹن اور باراک اوباما نے ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کیا تھا۔ سابق صدر بل کلنٹن اس ریلی میں شریک نہیں ہو سکے تھے کیونکہ وہ یورپ میں تھے۔ اس سال نومبر میں باراک اوباما کا مقابلہ اپنے ریپبلیکن حریف جان مکین سے ہوگا۔ |
اسی بارے میں دوری مٹانے کے لیے مشترکہ کھانا27 June, 2008 | آس پاس اوباما کی حمایت میں بل کلنٹن25 June, 2008 | آس پاس ہیلری کی مقبولیت، اوبامہ کی ضرورت07 June, 2008 | آس پاس ہیلری دستبردار، اوباما کی حمایت 07 June, 2008 | آس پاس اوبامانےاپنی کامیابی کا اعلان کر دیا04 June, 2008 | آس پاس اوباما کے لیے الگور کی مہم17 June, 2008 | آس پاس ہلری کلنٹن کی مہم کوایک اور دھچکا01 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||