BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 June, 2008, 08:10 GMT 13:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیلری کی مقبولیت، اوبامہ کی ضرورت
ہیلری کلنٹن نے بھی اپنی مقبولیت ثابت کی ہے
جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں سینیٹر ڈایان فائنسٹائن کے گھر پر ہیلری کلنٹن اور باراک اوبامہ کے درمیان ہونے والی ون ٹو ون بات چیت کی تفصیلات کسی کو معلوم نہیں ہیں۔

ملاقات کے دوران اوبامہ اور ہیلری کے مشیروں اور سکیورٹی گارڈز کو کمرے سے باہر ہی رکھا گیا تھا۔ فریقین نے ایک گھنٹے کی ملاقات کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

اگر نائب صدرات کے امیدوار کے عہدے کے لیے دونوں نے بات چیت نہ بھی کی ہو تب بھی اتنا ضرور ہے کہ ان کے سامنے کافی سیاسی پیچیدگیاں رہی ہوں گی۔ اس وقت امریکی سیاست میں یہ قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں کہ کیا باراک اوبامہ ہیلری کلنٹن کو نائب صدارت کے لیے اپنا انتخابی ساتھی چنیں گے۔

امریکی صدارت کے لیے ڈیموکریٹِک امیدوار باراک اوبامہ کے سامنے کئی چیلنجز ہیں۔ انہیں ان سترہ ملین ووٹروں کو اپنے ساتھ لانا ہوگا جنہوں نے ہیلری کلنٹن کو ووٹ دیا تھا۔ ساتھ ہی اوبامہ کو ابھی یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ ڈیموکریٹِک پارٹی کے مؤثر رہنما ہوسکتے ہیں۔

انتخابی مہم پر ’ہیلری ایشو‘
 باراک اوبامہ نہیں چاہتے کہ ریپبلیکن پارٹی کے نامزد امیدوار کے خلاف ان کی انتخابی مہم پر ’ہیلری ایشو‘ چھایا رہے۔ لیکن انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ ان سترہ ملین ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے جنہوں نے ہیلری کو ووٹ دیا تھا انہیں ہیلری کی ضرورت پڑے گی۔
تو کیا اوبامہ ہیلری کلِنٹن کو گلے لگالیں گے، یعنی انتخابات میں نائب صدارت کے لیے اپنا امیدوار چنیں گے؟ یا وہ امریکہ کی سابق خاتون اول سے دوری برقرار رکھیں گے؟

فی الحال اوبامہ اپنی سابق حریف ہیلری کلنٹن کی تعریفیں کررہے ہیں اور ان سے ملاقات بھی کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ نائب صدر کے لیے اپنا انتخابی ساتھی چننے میں عجلت سے کام نہیں لینا چاہتے۔

ساتھ ہی باراک اوبامہ نہیں چاہتے کہ ریپبلیکن پارٹی کے نامزد امیدوار کے خلاف ان کی انتخابی مہم پر ’ہیلری ایشو‘ چھایا رہے۔ لیکن انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ ان سترہ ملین ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے جنہوں نے ہیلری کو ووٹ دیا تھا انہیں ہیلری کی ضرورت پڑے گی۔

امریکہ کے جن سفیدفام ملازمت پیشہ نے ہیلری کلنٹن کو ووٹ دیا تھا انہیں اپنی طرفداری باراک اوبامہ کے حق میں کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔ سینیٹر کلِنٹن صدارت کے لیے نامزدگی کی دوڑ میں شکست کھاگئی ہیں لیکن ان کی پوزیشن پہلے سے قدرے بہتر ہے۔ انہوں نے خود کو ایک مقبول رہنما کے طور پر ثابت کیا ہے۔

سنیچر کے روز ان کا خطاب اہم ہوگا جس میں وہ پارٹی امیدوار باراک اوبامہ کی حمایت کا اظہار کریں گی۔ اور ڈیموکریٹس کو معلوم ہے کہ اوبامہ کے خلاف تنقید سے بھری طویل انتخابی مہم کے بعد یہ ہیلری کلِنٹن کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔

اوبامہ کیمپ کو خدشہ ہے کہ ہیلری کے نائب صدر بننے پر وائٹ ہاؤس میں ان کے شوہر کی مداخلت بڑھ جائے گی
لیکن یہ ایک حقیقت ہے جس کا انہیں سامنا کرنا ہے۔ وہ ان لمحات کا جس طرح سے مقابلہ کریں گی وہ مستقبل کے ان کے سیاسی کریئر پر اثرانداز ہوگا۔ اور ساتھ ہی اس کا اثر نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اوبامہ کی فتح یا شکست پر بھی ہوسکتا ہے۔

سینیٹر کلِنٹن کے سامنے ایک چیلنج ہے۔ ڈیموکریٹِک پارٹی کے بعض حلقوں کا خیال ہے کہ گزشتہ اتوار کو باراک اوبامہ کی تاریخی فتح کو نظرانداز کرکے ہیلری کلنٹن نے ایک غلطی کی ہے۔

دوسری جانب اوبامہ کی انتخابی ٹیم اس بات سے خوش نہیں ہے کہ وہ ہیلری کے مشیروں نے اس طرح کی کوششیں شروع کردی ہیں کہ اوبامہ انہیں نائب صدارت کے لیے امیدوار نامزد کریں۔

ساتھ ہی ان کے شوہر اور سابق صدر بِل کلِنٹن کا معاملہ بھی سامنے ہے۔

بعض مبصرین کے مطابق باراک اوبامہ شاید اس لیے ہیلری کلِنٹن کو نائب صدرات کے امیدوار کے لیے نہ منتخب کریں کیوں کہ اس صورت میں ان کے شوہر کی وائٹ ہاؤس میں مداخلت کا امکان ہے۔ لیکن اوبامہ کو شاید اس بات کا خیال رکھنا پڑے کے ڈیموکریٹِک پارٹی میں بِل کلنٹن کا کردار وسیع تر ہے۔

اور اگر ہیلری کلِنٹن اور بِل کلِنٹن بھی ان کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہیں تو یہ ثابت کرنا مشکل ہوجائے گا کہ اوبامہ امریکہ میں ’تبدیلی‘ لاسکیں گے۔ یاد رہے کہ اپنی مہم کے دوران باراک اوبامہ نے ووٹروں سے امریکہ میں تبدیلی کی ضرورت پر حمایت طلب کی ہے۔

اسی بارے میں
براک اوباما کون ہیں؟
04 June, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد