صدارت کی دوڑ سے علیحدگی عنقریب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیلری کلنٹن امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کی مہم سے دستبرداری کا باقاعدہ اعلان کرنے والی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بارک اوبامہ کی حمایت کے اعلان کے علاوہ اپنی انتخابی مشینری کی خدمات بھی ان کے لیے پیش کریں گی۔ دریں اثناء قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ اوبامہ نائب صدر کے لیے اپنے ساتھ کس امیدوار کا انتخات کریں گے۔ اوبامہ واشنگٹن کی اس تقریب میں شامل نہیں ہوں گے جس میں کلنٹن صدارتی مہم سے علیحدگی کا اعلان کرنے جا رہی ہیں۔ تاہم ان دونوں کے درمیان جمعرات کو ایک ملاقات ہو چکی ہے۔ ہیلری کلنٹن نے جمعہ کا دن خاموشی سے گزارا جبکہ اوبامہ شکاگو میں تھے جہاں امریکہ کی طرف سے شہر کا نام سن دو ہزار سولہ کی اولمپک کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے پر تقاریب منعقد ہو رہی تھیں۔ اوبامہ بغیر اعلان کے اچانک ان تقاریب میں شرکت کے لیے شکاگو پہنچ گئے۔ ہیلری کلنٹن کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار منتخب کروانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گی لیکن وہ نائب صدارت کے لیے امیدوار نہیں ہیں۔ |
اسی بارے میں واشنگٹن میں اوباما، کلنٹن ملاقات06 June, 2008 | آس پاس اوبامانےاپنی کامیابی کا اعلان کر دیا04 June, 2008 | آس پاس اسرائیلی سلامتی ’مقدس‘ ہے: اوباما04 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||