BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 September, 2008, 02:55 GMT 07:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آپ انتہائی حسین ہیں‘
میں گلے بھی لگا سکتا ہوں۔۔۔۔ صدر آصف زرداری

پاکستان کے صدر آصف زرداری نے امریکی نائب صدر کی امیدوار سارہ پیلن سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ انتہائی حسین ہیں اور انہیں دیکھنے کے بعد انہیں سمجھ آیا ہے کہ پورا امریکہ ان کا دیوانہ کیوں ہے۔

امریکی ریاست الاسکا کی گورنر اور امریکی نائب صدر کی امیدوار سارہ پیلن خارجہ پالیسی میں اپنی ناتجربہ کاری کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جب سارہ پیلن پاکستانی صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لیے نیویارک کے ہوٹل پہنچیں تو ان کا استقبال پاکستان کی خاتون وزیر شیری رحمان یہ کہہ کر کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی مصروف شخصیت اتنی خوبصورت بھی لگے۔

سارہ ابھی شیری رحمن کا شکریہ ہی ادا کر رہی تھیں کہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے صدر آصف زرداری کمرے میں داخل ہوئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔آصف زرداری نے کہا ’ آپ انتہائی حسین ہیں اور اب پتہ چلا ہے کہ امریکی عوام آپکی کی دیوانی کیوں ہے۔‘

سارہ پیلن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا’ آپ کتنے اچھے ہیں‘۔

جب دونوں رہنما ہاتھ ملا کر اپنی نشستوں پر بیٹھنے لگے تو پاکستانی وفد کے ایک رکن نے دونوں رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ فوٹوگرافروں کو تصویر کا موقع دینے کے لیے ہاتھ ملاتے رہیں۔

آصف زرداری نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر اس نے اسی طرح اصرار کیا تو میں گلے بھی لگا سکتا ہوں جس پر سارہ پیلن مسکرا دیں۔

اسی بارے میں
سارہ پیلن کی ای میل بھی ہیک
18 September, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد