انکوائری: پیلن کے شوہر بیان دیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریپبلکن پارٹی کی امریکہ کی نائب صدر کی امیدوار سارہ پیلن کے شوہر ٹوڈ پیلن کو حکم دیا گیا ہے کہ سارہ پیلن پر طاقت کے بے جا استعمال سے متعلق ہونے والی ایک انکوائری میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔ الاسکا کی اسمبلی نے یہ انکوائری گورنر پیلن کے خلاف اپنے سابق بہنوئی کو نوکری سے نکالنے کے لیے اپنے سٹاف پر دباؤ ڈالنے کے الزام کے بعد شروع کی گئی ہے۔ سارہ پیلن جو کہ الاسکا کی گورنر بھی ہیں اس الزام کی تردید کرتی ہیں۔ شہادتوں کے لیے بارہ دیگر افراد کی ضرورت ہو گی۔ تاہم سارہ پیلن کو حاضری کے لیے نہیں کہا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کو مکمل کرنے کے لیے ان سے انٹرویو کیا جائے گا۔ جولائی میں الاسکا کی اسمبلی نے ریٹائرڈ پروسیکیوٹر سٹیفن برانچ فلاور کو تعینات کیا تھا کہ وہ سارہ پیلن پر لگائے گئے ان الزامات کی تحقیق کریں جن میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے الاسکا کے پبلک سیفٹی کمشنر والٹ مونیگن کو صرف اس لیے عہدے سے الگ کر دیا تھا کہ انہوں نے سارہ کے بہنوئی کو نوکری سے نکالنے سے انکار کیا تھا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ سارہ پیلن خاندانی جھگڑے میں اپنے گورنر ہونے کی طاقت کا غلط استعمال کر رہی تھیں۔ |
اسی بارے میں جارج بش کے امیدوار جان مکین03 September, 2008 | آس پاس میکین: خاتون نائب صدر کا انتخاب 29 August, 2008 | آس پاس سارہ پیلن کا کنونشن سے خطاب04 September, 2008 | آس پاس اوباما امریکہ سے باہر اتنے مقبول کیوں؟27 August, 2008 | آس پاس ’صدر کے عہدے سے ایک دھڑکن دور‘03 September, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||