BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 September, 2008, 04:20 GMT 09:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سارہ پیلن کا کنونشن سے خطاب

سارہ پیلن نے باراک اوبامہ کی پالیسیوں کو جم کر نشانہ بنایا
امریکی نائب صدر کے لیے ریپبلکن پارٹی کی امیدوار سارہ پیلن جب پارٹی کنونشن سے خطاب کرنے کے لیے کھڑی ہوئیں تو ان کے سامنے دو چیلنج تھے: خود کو امریکی عوام سے متعارف کرانا اور اس تنقید کا جواب دینا کہ انہیں نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کرکے جان مکین سے بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے۔

اس مقصد میں وہ کس حد تک کامیاب رہیں فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن ان کی حکمت عملی واضح تھی۔

انہوں نے ووٹروں کی توجہ تین جانب مبذول کرانے کی کوشش کی۔

پہلا یہ کہ وہ ایک عام سی امریکی خاتون ہیں، ان کا کنبہ کسی بھی دوسرے امریکی کنبےکی طرح ہے، وہ چھوٹے سے شہر میں پلی بڑھیں جہاں اپنے والدین سے انہیں وہ اقدار حاصل ہوئیں جو ایک اچھی عزت دار زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے خواتین ووٹروں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے دلوں کو چھونے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ وہ ان ہی میں سے ایک ہیں۔

سارہ پیلن نے میڈیا کے کوریج پر بھی تنقید کی۔

دوسرے حصے میں انہوں نے اس تنقید کا جواب دیا کہ نائب صدر کے عہدے کے لیے وہ مناسب امیدوار نہیں۔ الاسکا کے گورنر کی حیثیت سےانہوں نے اپنی کامیابیاں گنوائیں، اس بات پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن کے ’اسٹیبلشمنٹ‘ کا حصہ نہیں اور یہ کہ وہ کسی لڑائی سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔

اس کےعلاوہ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر باراک اوبامہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کےتجربے کی کمی کو نمایاں کیا اور ان کی پالیسیوں کو امریکی قوم کے مفادات کے خلاف بتایا۔

کافی احتیاط کےساتھ ترتیب دی گئی تقریر میں انہوں نے جان مکین کی’قربانیوں‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف وہ ہی ملک کی مسلح افواج کی کمان سنبھالنے کے اہل ہیں۔

اس تقریر کو مبصرین بہت اہم تصورکر رہے تھے کیونکہ سارہ پیلن کو یہ ثابت کرنا تھا کہ انتخابی مہم میں وہ جان مکین کےساتھ شانہ بہ شانہ چل سکتی ہیں۔

ان کی اہلیت کے بارے میں بہت سے سوال ابھی باقی ہیں لیکن اس بارے میں کوئی شبہہ نہیں کہ صدارتی انتخابات کا نتیجہ کچھ بھی نکلے، ریپبلکن پارٹی میں انہوں نے اپنا مقام محفوظ کر لیا ہے۔

سارہ پیلن سارہ پیلن کون ہیں؟
نائب صدارت کے لیے ایک غیر متوقع امیدوار
وہائٹ ہاؤس کے مکین
بیرونی دنیا کیوں اوباما کے ساتھ ہے؟
اسی بارے میں
سارہ پیلن کون ہیں؟
30 August, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد