BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 October, 2008, 18:06 GMT 23:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسلمان: مکین کے حامیوں کا نشانہ

باراک اوبامہ کیخلاف بھی مخالفانہ مہم میں نفرت اور غصے پر مبنی پیغامات روبوکالز یا خود کار ٹیلیفون کالوں سمیت مختلف ذرائع سے استعمال کیے جا رہے ہیں
ایک امریکی نیوز نیٹ ورک نےدعویٰ کیا ہے کہ سینیٹر جان مکین کی انتخابی مہم میں انکے حامی اپنے ہی امیدوار کے مسلمان حامیوں سے الجھ کر انہیں اپنے غیض و غضب کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ دوسری طرف ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار باراک اوبامہ کیخلاف بھی مخالفانہ مہم میں نفرت اور غصے پر مبنی پیغامات روبوکالز یا خود کار ٹیلیفون کالوں سمیت مختلف ذرائع سے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

’امریکن نیوز پروجیکٹ‘ نامی ایک نیٹ ورک نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار سینیٹر جان مکین کی شمالی ورجیینا میں ریلی کی ایک وڈیو یو ٹیوب پر بھی جاری کی گئی ہے جس میں جان مکین کے حامی مسلمانوں پر شدید زبانی حملے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سرخ شرٹ جسکے پیچھے ’اوبامہ فار چینچ‘ تحریر ہے پہنے ہوئے ایک شخص سینیٹر جان مکین کی حامی ایشیائي یا جنوبی ایشیائي لگنے والی خاتون سے اسلام پر ایک شدید بحث میں الجھا نظر آتا ہے۔ اس شخص کی سرخ ٹی شرٹ میں انگریزی لکھے ہوئے نعرے میں اوبامہ فار چینج کے آخری حرف پر ’درانتی‘ بنی ہوئي جس سے مراد باراک اوبامہ کو سوشلسٹ یا کمیونسٹ ثابت کرنے کی کوشش ہے۔

ایک خاتون کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ ’تم لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔ ہم لوگ مسلمان ہیں اور تم لوگ ہمیں اوبامہ کو ووٹ دینے پر مجبور کر ر ہے ہو‘۔

جبکہ رپورٹوں کے مطابق، وہ ریاستیں جہاں کانٹے کا مقابلہ ہے اور جو ریاستیں سوئنگ یا بیٹلفیلڈ سٹیسٹس کہلاتی ہیں یعنی فلوریڈا، میزوری، شمالی کیرولائنا، کولاراڈو اور اوہائيو میں شہری ہر روز اپنے گھروں کے ٹیلفونوں پر دس سے بیس تک کالیں وصول کرتے ہیں جن میں پیغام ہوتا ہے ’میں جان مکین کی طرف سے بول رہا ہوں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ باراک اوبامہ سوشلسٹ ہے‘ یا ’کیا آپ جانتے ہیں کہ اوبامہ کا تعلق مقامی دہشت گرد بل آئرس‘ سے ہے۔ ایسی آٹومیٹیڈ کالوں کو روبوکالز کہا جاتا ہے جو کمپیویٹر پر مخصوص سافٹ وئیر لگانے سے آئی پی ایس کے ذریعے روبو کالیں بھیجتا رہتا ہے جس پر اصل میں خرچہ فی کال چوتھائي پینی یا شلنگ سے بھی کم ہوتا ہے۔

دوسری طرف ڈیموکریٹس پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوبامہ کے خلاف مکین مہم کی ریلیوں میں گورنر سارہ پیلن اور ان کے حامیوں کی طرف سے باراک اوبامہ کو دہشتگردی سے نتھی کرنا روز کی بات ہے جبکہ پیلن کے حامی باراک اوبامہ کو ’باراک حسین اوبامہ‘ ’اوبامہ اوسامہ‘ اور ’اوبامہ بن لادن‘ تک کہا جانتا رہا ہے۔

نان ڈیموکریٹس مسلمان
وہ مسلمان جو پہلے ڈیموکریٹس نہیں تھے جان مکین کے حامیوں کی طرف سے ان کی کردار کشی کی وجہ سے باراک اوبامہ کو ووٹ دے سکتے ہیں
پاکستانی علی مرزا

لیکن گزشتہ روز امریکہ کے سابق سیکریٹری خارجہ کولن پاویل کی طرف سے باراک اوبامہ کی حمایت کی توثیق کو بہت سےتجزیہ نگار باراک اوبامہ کے خلاف نہ فقط نسلی اور نفرت انگيز حملوں میں کمی آئے گي بلکہ اوبامہ کی اقلیتی اور کثیرالنسلی حمایت میں بھی اضافہ ہو گا۔ تجزیہ نگار کولن پاول کی گزشتہ دنوں ’میٹ دی پریس‘ میں ان کے بیان کے اس حصے کو سراہ رہے ہیں جس میں انہوں نے باراک اوبامہ کے مخالفین سے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ’باراک اوبامہ مسلمان ہے۔ اول تو وہ عیسائي ہے اگر اوبامہ مسلمان ہے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے‘۔

کولن پاول نے ایک پاکستانی اور مسلمان نوجوان کی مثال دی جو گیارہ سمتبر کو چودہ سال کا تھا اور پھر انیس برس کی عمر امریکی فوج میں بھرتی ہونے چلا گیا اور حال ہی میں عراق میں ایک حملے میں ہلاک ہوا تھا اور جو آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں دفن ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے سرگرم رکن اور ڈیموکریٹس پارٹی کیلیے فنڈ ریز کرنے والے پاکستانی علی مرزا کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان جو پہلے ڈیموکریٹس نہیں تھے جان مکین کے حامیوں کی طرف سے ان کی کردار کشی کی وجہ سے باراک اوبامہ کو ووٹ دے سکتے ہیں۔

اسے فقط سیاہ فام یا افریکی امریکی ووٹوں سے تو امیدوار نہیں چنا گیا ظاہر ہے کہ اسے اور سلی گروپوں نے بھی ووٹ دیے ہونگے تبھی تو وہ اس مزل تک پہنچا ہے ’دانشور اور صحافی ڈاکٹر منظور اعجاز نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد