اصلی چہرہ سامنے آئے ۔۔۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
’خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے‘ اس مصرعے کا اِطلاق ساری دنیا سے زیادہ اس وقت امریکہ کے شہروں پر ہو رہا ہے جہاں دو ہفتے بعد نئے صدر کا انتخاب ہونے والا ہے۔ ٹیلی ویژن پر صدارتی امیدواروں کے مباحثے ختم ہونے کے بعد اب اس موضوع نے دیگر پروگراموں میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے، حتٰی کہ ہفتے کی شب نشرہونے والے مقبول پروگرام
ویسے تو یہ فریضہ اُن کی ہم شکل مزاحیہ اداکارہ ٹینا فے کو سونپا گیا تھا اور وہ بطریقِ احسن سارہ کا کردار نباہ رہی تھیں کہ نائب صدارت کی امیدوار خاتون خود اسٹیج پر آگئیں اور انتہائی فراخ دِلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی اپنا مذاق اڑانا شروع کردیا۔ رِم والی عینک لگائے، تنگ سرخ کوٹ میں ملبوس اداکارہ ٹینا فے نے سارہ ہی کے انداز میں بال بنا رکھے تھے۔ شکل و صورت اور قد بُت میں وہ پہلے ہی بالکل سارہ دکھائی دیتی ہیں چنانچہ جب دونوں خواتین نے ہنسی مذاق اور جملے بازی کا سلسلہ شروع کر دیا تو حاضرین و ناظرین اس مخمصے میں پڑ گئے کہ ان میں سے اصلی کونسی ہے اور نقلی کونسی۔ نقلی سارہ سے پوچھا گیا کہ صدارت کے حریف امیدوار باراک اوباما کے بارے میں ان کا کیا خیال ہے اور صدارتی مباحثوں کے دوران جان مکین کی کارکردگی اُن کے مقابلے میں کیسی تھی؟
خاتون نے بے ساختہ جواب دیا ’ارے صاحب، اوباما کا کیا کہنا! بولتا ہے تو منہ سے پھول جھڑتے ہیں، لگتا ہے کوئی معصوم فرشتہ آپ کے کان میں سرگوشی کر رہا ہے۔۔۔ اور جان مکین ۔۔۔ اسکی آواز تو ایسی ہے جیسے میونسپلٹی کے ٹرک میں سے کُوڑا گِر رہا ہو۔‘ اصلی اور نقلی کے چکّر میں اداکار ایلک بالڈوِن کو خاصی خِفّت ہوئی کیونکہ وہ سٹیج پر آکر بھی اصلی سارہ کو اداکارہ ٹینا سمجھتے رہے۔۔۔ کم از کم حاضرین کو انھوں نے یہی تاثر دیا۔۔۔ لیکن کون جانے یہ غلط فہمی بھی سکرپٹ کا حصّہ ہو۔ امریکہ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے جناب۔ خاص طور پر الیکشن کے دِنوں میں! | اسی بارے میں سارہ پیلن کا پہلا ٹی وی انٹرویو12 September, 2008 | آس پاس انکوائری: پیلن کے شوہر بیان دیں گے13 September, 2008 | آس پاس سارہ پیلن کی ای میل بھی ہیک18 September, 2008 | آس پاس ’آپ انتہائی حسین ہیں‘25 September, 2008 | آس پاس پیلن، بائڈن بحث، جیت کس کی03 October, 2008 | آس پاس ’اوباما کا تعلق دہشت گردوں سے‘05 October, 2008 | آس پاس اوبامہ: سارہ پیلن کا الزام مسترد06 October, 2008 | آس پاس پیلن کے خلاف تحقیقات،گواہ تیار06 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||