BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 October, 2008, 13:20 GMT 18:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیلن، بائڈن بحث، جیت کس کی
سارا پیلن اور جو بائڈن
سارا پیلن نے کوشش پوری کی لیکن بازی جو بائڈن کے ہاتھ لگی
امریکہ میں نائب صدر کے لیے ریپبلکن اور ڈیموکرٹیک جماعتوں کے امیدواروں نے بحث کے دوران معاشی بحران، ماحولیات کی تبدیلی اور خارجہ پالیسی جیسے اہم امور پر زبردست بحث و تکرار کی ہے۔

ووٹ پول کے جائزے کے مطابق اس بحث میں جو بائڈن کی جیت ہوئی ہے لیکن سارا پیلن نے امید سے اچھا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائڈن نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جان مکین کو صدر بش کی پالیسیز سے جوڑنے کی پوری کوشش کی اور کہا کہ وہ ان سے قطعی الگ نہیں ہیں۔’حقیقی طور پر وہ کسی بھی مسئلے پر ایسے مختلف نہیں ہیں جس کے متعلق لوگ بات چیت کر سکیں۔‘

ریپبلکن پارٹی کی امیدوار سارا پیلن نے اس بات کا دفاع کرنے کی کوشش کی کہ انہیں تجربہ کم ہے اور کہا کہ مکین کی جیت سے تبدیلی آئیگی۔

پالن نے اپنی نا تجربہ کاری کے الزام کا دفاع کیا

واشنگٹن کی سینٹ لوئس یونیورسٹی مسوری میں یہ بحث و تکرار سارا پیلن کے لیے بڑی اہمیت کی حامل تھی کیونکہ ان کی پول ریٹنگ کافی گرچکی ہے۔

اینکرگیون ایفل نے بحث کے دوران جب یہ سوال پوچھا کہ موجودہ امریکی بینکنگ کے نظام میں خامیاں کس کی وجہ سے ہیں تو سارہ پیلن نے اس کے لیے قرضہ دینے والوں،’ لالچی اور بدعنوان لوگوں‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے کہا سنیٹر مکین اس بحران کو حل کرنے کے لیے’پارٹنرشپ سسٹم کو ختم کریں گے‘۔انہوں نے ڈیمو کرٹیک پارٹی کے صدارتی امیدوار بارک اوبامہ پر ٹیکسیز میں اضافہ کرنے کی وکالت کے لیے بھی نکتہ چینی کی۔

لیکن جو بائڈن نے سارا پیلن کے دعوے کو پوری طرح مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا اقتصادی پالیسیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ گزشتہ آٹھ برس جیسے’ بد ترین حالات کبھی نہیں رہے۔‘

جو بائڈن نے کہا کہ جان مکین تو معاشی معاملات سے بالکل نا آشنا ہیں۔’سینیٹر اوبامہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ کماتے ہیں ان کے ٹیکسز میں اضافہ ہونا چاہیے اور پوری طرح درست ہے۔‘

جو بائڈن نے مکین کو بش کی پالیسیوں سے جوڑنے کی کوشش کی

خارجہ پالیسی پر سارا پالن نے اوبامہ پر یہ کہہ کر الزام عائد کیا انہوں نے یہ بات تسلیم نہیں کی کہ عراق میں فوج کے اضافے سے حالات بہتر ہوں گے۔’ یہ تو بہت بڑی غلطی ہوگی اگر ہم عراق سے اس وقت نکلنے کی سوچیں۔‘ انہوں نے عراق سے فوجیوں کو واپس بلانے کی اوبامہ کی پالیسی کو’ سفید پرچم کے ساتھ ہتھیار ڈالنے سے تعبیر کیا۔‘

بائڈن نے اس کا سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا ’عراق کے حوالے سے مسٹر مکین پوری طرح غلط ہیں‘ اور اس تنازع کو حل کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی فارمولہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ عراق میں ہرماہ دس ارب ڈالر ضائع کر رہا ہے اور افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف اصل جنگ کو نظر انداز کر رہا ہے۔

جواب میں سارا پالن نے کہا کہ اوبامہ یہ کہنے کے لیے ناتجربہ کار ہیں کہ وہ ایران، شمالی کوریا اور کیوبا کے رہنماؤں سے برہ راست بات کرنا چاہتے ہیں۔’یہ کسی غلط فیصلے سے بھی بڑی بات ہے اور بہت خطرناک ہے۔‘

دونوں نے موسم اور ماحولیات کی تبدلی پر بھی بات چیت کی۔ محترمہ پالن کا کہنا تھا کہ انسانوں کے روز مرہ عمل سے ماحولیات کی تبدیلی پر اثر پڑتا ہے۔

مسٹر بائڈن نے اس موضوع پر ایسی باتیں کہیں جس سے لگا اس معاملے میں دونوں میں بہت اختلافات ہیں۔’ اگر آپ یہی نہیں جانتے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے تو پھر اس کا حل تلاش کرنا محال ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ اور اوبامہ صاف کوئلے کی توانائی کی ٹیکنالوجی کے حامی ہیں جبکہ مکین نے متبادل توانائی کے خلاف ووٹ دیا ہے اور وہ صرف ایک ہی چیز کے حامی ہیں، ڈرل، ڈرل ڈرل یعنی کھودتے رہو بس۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار جین او برائن کا کہنا ہے کہ سارا پیلن نے اپنی بساط کے مطابق کافی حد تک کوشش کی اور ایک ماں کی حیثیت سے ان کی شبیہ ایک عام امریکی کو چھونے والی تھی۔

بیشتر اوقات وہ روانی سے بولتی رہیں لیکن موضوع کے اعتبار سے وہ اقتصادیات، ماحولیات کی تبدیلی اور عراق جنگ کی حد تک محدود رہیں۔

اس بحث کے بعد سی این این اور سی بی ایس نیوز نے لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کی جس میں جو بائڈن کو فاتح قرار دیا گیا تاہم سی این این کے پول کے مطابق سارا پیلن نے امید سے زیادہ اچھا کیا۔

اسی بارے میں
’آپ انتہائی حسین ہیں‘
25 September, 2008 | آس پاس
سارہ پیلن کی ای میل بھی ہیک
18 September, 2008 | آس پاس
سارہ پیلن کون ہیں؟
30 August, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد