’اوباما کا تعلق دہشت گردوں سے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نائب صدر کی امیدوار ساراپیلن نے ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار براک اوباما پر دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات کاالزام لگایا ہے۔ محترمہ پیلن نے ایک روزنامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر اوباما کے 1960 کی دہائی کے ایک سابق دہشت گروپ کے ساتھ تعلقات تھے۔ ڈیمو کریٹ پارٹی کے ترجمان نے ریپبلکن پر گندی سیاست کر نے کا الزام لگایا ہے۔جس وقت یہ شدت پسند گروپ سرگرم تھا اس وقت مسٹر اوباما بچّے تھے انہوں نے مسٹر آئیر کے اس شدت پسند گروپ کی سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔ صدارتی انتخابات میں ایک ماہ باقی ہے اور ریپبلکن اس دوڑ میں پیچھے ہیں۔ لاس اینجلس اور کولا راڈو میں پارٹی کے حامیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اوباما پرایک شدت پسند گروپ ’ویدر انڈرگراؤنڈ ‘ کے بانی بل آئیر سے تعلقات پرحملہ کیا۔ اس گروپ نے ویتنام جنگ کے خلاف پر تشدد مہم چلائی تھی۔اس گروپ پر 1960 کی دہائی میں امریکہ میں کئی بم دھماکے کرنے کا الزام ہے۔ کئی سال قبل مسٹر اوباما مسٹر آئیر کے ساتھ ایک خیراتی ادارے کے لیے کام کرتے تھے مسٹر آئیر اب ایلینوئس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ دریں اثناء مسٹر اوباما نے ریپبلکن کے صدارتی امیدوار جان مکین کے ہیلتھ منصوبے کو نشانہ بنایا۔ورجینیا میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر مکین کے اس منصوبے میں تقریباً دو کروڑ لوگ محروم رہ جائیں گے۔ مسٹر مکین کے ترجمان نے اوباما کے اس دعوے کوجھوٹ قرار دیا۔ منگل کو صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا مباحثہ ہوگا۔ | اسی بارے میں جوزف بائڈن – ایک تجربہ کار سیاست دان 23 August, 2008 | آس پاس اوبامہ اور بائڈن کی مشترکہ ریلی24 August, 2008 | آس پاس ’پاکستان اور ایران انتہائی خطرہ‘03 October, 2008 | آس پاس ’آپ انتہائی حسین ہیں‘25 September, 2008 | آس پاس سارہ پیلن کی ای میل بھی ہیک18 September, 2008 | آس پاس جارج بش کے امیدوار جان مکین03 September, 2008 | آس پاس ’صدر کے عہدے سے ایک دھڑکن دور‘03 September, 2008 | آس پاس سارہ پیلن کون ہیں؟30 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||