ایران: قدامت پسندوں کی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے عام انتخابات میں قدامت پسند امیدواروں کی اکثریت نے پارلیمنٹ میں اپنے کنٹرول کو برقرار رکھا ہے۔ انتخابات میں کامیاب ہونے والوں میں سخت گیر موقف کے حامی صدر محمود احمدی نژاد کے کچھ مخالف بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ایران کے اصلاح پسندوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے انتخابات میں پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی تعداد گزشتہ پارلیمنٹ میں ان کی تعداد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یورپی یونین نے ایرانی انتخابات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا انتخابی عمل عالمی معیار سے کہیں کم تھا۔ یورپی یونین نے کہا کہ بڑی تعداد میں اصلاح پسند امیدواروں کو انتخابات میں حصہ ہی نہیں لینے دیا گیا۔ نتائج کے مطابق صدر احمدی نژاد کے حمایتی ساتھ صفِ اول پر ہیں، دوسرے نمبر پر صدر کے قدامت پسند نقاد ہیں جبکہ آزاد امیدوراوں کی بڑی تعداد انتخابات میں کامیاب ہوئی ہے۔ ایرانی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کے انتخابات کا ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا ہے۔
تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار جون لین کا کہنا ہے کہ تہران کے کئی پولنگ سٹیشنز ایسے تھے جن پر کوئی گہما گہمی نظر نہیں آئی اور بہت سے افراد کا یہ کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ ان کے اپنی پسند کے امیدواروں پر پابندی لگائے جانے کے بعد ان کے لیے انتخابات میں کچھ نہیں رہ گیا۔ یاد رہے ان انتخابات میں صدر احمدی نژاد کے مخالفین کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ ایرانی حکام نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے آئیں تاکہ بقول انکے امریکہ اور ایران مخالف دیگر ممالک کو جواب دیا جا سکے۔ حالیہ انتخابات سے یہ نظر آ جائے گا کہ سن 2009 میں ہونے والے عہدۂ صدارت کے انتخاب کی شکل کیا ہو گی۔ |
اسی بارے میں ایران: انتخابات میں ووٹنگ مکمل15 March, 2008 | آس پاس ایران: رکنِ پارلیمان نے’غداری‘ کی13 March, 2008 | آس پاس امریکہ ایران پرنئی پابندیوں کا حامی 23 February, 2008 | آس پاس ایران سے سنگساری کی منسوخی مطلوب07 February, 2008 | آس پاس ایران پر پابندیاں، برلن میں اجلاس22 January, 2008 | آس پاس امریکہ نے تقسیم کے بیج بوئے: ایران18 January, 2008 | آس پاس ’ایران پالیسی، نظرِ ثانی کی ضرورت‘04 December, 2007 | آس پاس ’بات چیت مثبت اور بے لاگ رہی‘28 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||