آٹھواں شخص آسٹریلیا سے گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ گلاسگو اور لندن میں دہشتگردی کی ناکام کارروائیوں کے حوالے سے مزید ایک شخص کو آسٹریلیا سے حراست میں لیا گیا ہے۔ برسبن میں اس شخص کی گرفتاری کے بعد ابھی تک حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ برسبن کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا جانے والا ستائیس سالہ شخص بھی ایک ڈاکٹر ہے اور وہ ایک یکطرفہ ٹکٹ پر ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اٹارنی جنرل فلپ رڈک کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی پولیس نے مشرقی کوئنزلینڈ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں واقع گولڈ کوسٹ ہسپتال کے علاوہ دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی ہے۔ یہ وہ ہسپتال ہے جہاں زیرِ حراست ڈاکٹر بطور رجسٹرار کام کرتا تھا۔ اٹارنی جنرل کے مطابق گرفتارشدہ شخص آسٹریلیا کا شہری نہیں بلکہ رہائشی ہے۔ اس سے قبل سکاٹ لینڈ میں سٹریچڈیل پولیس نے پیر کی صبح پیزلی کے علاقے میں واقع رائل الیگزنڈرا ہسپتال کے رہائشی احاطے سے ایک اٹھائیس اور ایک پچیس سالہ شخص کوگرفتار کیا تھا۔ اسی سلسلے میں اتوار کو دوگرفتاریاں شمالی انگلینڈ کے علاقے چیسشائر سے کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ ایک چھبیس سالہ شخص کو لِیور پول سے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ دو افراد کو سنیچر کوگلاسگو ائرپورٹ پر ناکام حملے کے بعد جائے واردات سے پکڑا گیا تھا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اب دہشتگردی کی ان دونوں کارروائیوں کی تفتیش کی ذمہ داری سنبھال لی ہے اور گلاسگو ہوائی اڈے سےگرفتار شدہ عراقی ڈاکٹر بلال عبداللہ کو بھی اب لندن منتقل کیا جائےگا۔ پولیس کو گرفتار شدہ افراد کو سنیچر تک زیرِ حراست رکھنے کے لیے وارنٹ بھی جاری کر دیےگئے ہیں۔
بغداد سے سنہ 2004 میں طب کی تعلیم مکمل کرنے والے ڈاکٹر بلال عبداللہ کو لندن کے پیڈنگٹن گرین پولیس سٹیشن لایا جائے گا۔ یہی وہ پولیس سٹیشن ہے جہاں اردن سے تعلق رکھنے والے ایک اور ڈاکٹر آشا سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ اردن سے ہی طب کی تعلیم حاصل کرنے والے چھبیس سالہ ڈاکٹر آشا کو ایم 6 موٹروے سے ایک خاتون کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر آشا کی پیدائش سعودی عرب کی ہے جبکہ ان کے والدین کا تعلق عربِ اردن کے علاقے بیت اللحم سے ہے۔ دریں اثناء برطانیہ کے وزیرِ داخلہ جیکی سمتھ نے کہا ہے کہ وہ گلاسگو اور لندن میں ہونے والے ناکام بم حملوں کے سلسلے میں ہونے والی تحقیقات میں پیش رفت سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاحال پولیس نے تفتیش کے حوالے سے انیس مقامات کی تلاشی لی ہے۔ پولیس کی جانب سےگلاسگوحملے میں استعمال ہونے والی جیپ کےگزشتہ چند ہفتوں کے دوران سفر کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ آٹھ گرفتاریوں کے باوجود برطانیہ میں تاحال دہشتگردی کے خطرے کا درجہ اپنی انتہائی حد پر ہی ہے اور ملک کے اہم مقامات، ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں پر کرے حفاطتی انتظامات کیےگئے ہیں۔ گلاسگو ائر پورٹ کے مرکزی ٹرمینل میں جلتی ہوئی جیپ لے کر گھسنے کا واقعہ سنیچر کی دوپہر پیش آیا تھا جبکہ اس سے قبل جمعہ کی رات کو لندن میں دو کار بموں کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں پکڑے جانے والوں میں دو ڈاکٹر01 July, 2007 | آس پاس ہمیں دھمکایا نہیں جا سکتا: براؤن30 June, 2007 | آس پاس جلتی ہوئی جیپ ہوائی اڈے میں30 June, 2007 | آس پاس مرکزی لندن،دھماکہ خیز مواد برآمد29 June, 2007 | آس پاس لندن بمبار، تلاش کا دائرہ وسیع30 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||