BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 September, 2005, 11:20 GMT 16:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ریڈیکل مساجد نے زہرگھولا‘
سمنتھا ایک برطانوی فوجی کی صاحبزادی ہیں
لندن میں سات جولائی کے بم حملوں میں ملوث جرمین لِنڈسے کی بیوہ نے پہلی مرتبہ اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شوہر کے عمل کی مذمت کی ہے۔

سمنتھا نے جن کی عمر اکیس برس ہے اور جن کے ہاں پندرہ دن پہلے بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ایک برطانوی فوجی کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے اخبار ’سن‘ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنے شوہر کے اقدام سے نفرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ وہ اس شخص کو جسے انہوں نے پیار کیا اچھی طرح یاد رکھیں لیکن ’ایک دن آئے گا جب مجھے اپنے (بچوں) کو بتانا پڑے گا کہ ان کے باپ نے کیا کیا۔‘

سمنتھا نے کہا ’ریڈیکل مساجد نےمیرے شوہر کے دل و دماغ میں زہر گھول دیا۔‘

سمنتھا اور لِنڈسے نے دو ہزار دو میں شادی کی تھی اور ایشبرے منتقل ہونے سے قبل وہ یورکشائر میں رہتے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ انیس سالہ لِنڈسے نے ’لوگوں سے محبت کرنے والے ایک پُرامن انسان‘ سے بدل کر ایک ایسے فرد کا روپ دھار لیا جسے ’میں نہیں پہچانتی۔‘ انہوں نے کہا کہ ’لِنڈسے میں یہ تبدیلی گزشتہ برس ایک مذہبی اجتماع میں کچھ افراد سے ملاقات کے بعد آئی۔‘

انہوں نے کہ لِنڈسے کا معمول بن گیا تھا کہ وہ برطانیہ کی مختلف مساجد میں جایا کرتا اور کئی کئی دن گھر سے باہر رہتا۔’پتہ نہیں ان لوگوں نے کیسے اس کے دل و ذہن کو بدل کر رکھ دیا۔ وہ سادہ اور معصوم آدمی تھا اور شاید اسی وجہ سے وہ انہیں (دہشت گردوں) کو پسند آگیا۔‘

انہوں نے کہ ان کے خیال میں سات جولائی کو لِنڈسے مسجد میں تھا جبکہ اصل میں وہ ٹیوب میں تھا جہاں اس نے دھماکہ کیا۔ ’جب لوگ اپنے اہلِ خانہ کو ڈھونڈ رہے تھے میں انہیں دیکھ دیکھ کر رو رہی تھی۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ جو میں دیکھ رہی ہوں خود اس سے میرا تعلق قائم ہو جائے گا۔’جب میں نے لنڈسے کی تصویریں ٹی وی پر دیکھیں تومیری جان نکل گئی۔‘

سمنتھا نے سات جولائی کے حملوں کے بعد اپنے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

’جب پولیس نے مجھے سی سی ٹی وی کے وہ مناظر دکھائے جہاں لینڈسے دھماکے کرنے جا رہا ہے تو میری دنیا اندھیر ہوگئی۔ پتہ نہیں ایسا کونسا آسمان ٹوٹ پڑا تھا کہ ایک پیار کرنے والا شوہر اور باپ بم لیکر ایک ٹیوب پر سوار ہوگیا تاکہ لوگوں کی جانیں لے سکے۔‘

سمنتھا کے مطابق لِنڈسے نے اپنے بچے کو پیار کیا اور پھر گھر سے باہر نکل گیا۔ ’اگلی صبح مجھے میز پر پڑی چابیاں ملیں۔ ظاہر ہے کہ جاتے وقت اسے گھر کی چابیوں کی مزید ضرورت نہیں رہی تھی۔

محمد صدیق خانحملہ آور کون تھے
لندن بم دھماکوں میں ملوث کون اور کیا تھے۔
لندن کے ایک انڈرگراؤنڈ ٹرین سٹیشن کا منظرحملے کے بعد
لندن والے اپنی معمول کی زندگی پر واپس
اسی بارے میں
لندن میں بم حملے
08 July, 2005 | منظر نامہ
لندن بمبار کی ویڈیو جاری
02 September, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد