BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 June, 2007, 07:15 GMT 12:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مرکزی لندن،دھماکہ خیز مواد برآمد
برطانوی پولیس(فائل فوٹو)
برطانوی حکام نےاس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
برطانوی پولیس نے جمعہ کی صبح لندن کے مرکزی علاقے میں کھڑی ایک کار میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ کار بم پھٹ جاتا تو’بڑے پیمانے پر تباہی‘ ہوتی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے شعبۂ انسدادِ دہشتگردی کے سربراہ پیٹر کلارک کے مطابق’ یہ بات واضح ہے کہ اگر دھماکہ ہوتا تو بڑا جانی نقصان ہو سکتا تھا‘۔

حکام کے مطابق پولیس کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دو بجے کے قریب ایک ایمبولنس کے عملے نے ہے مارکیٹ کے علاقے میں کھڑی ایک ایسی مشتبہ گاڑی کے بارے میں خبر دی جس سے دھواں اٹھ رہا تھا۔


اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ٹائیگر ٹائیگر نائٹ کلب کے قریب گھڑی سلور مرسیڈیز کار کی تلاشی لی۔اس کار میں پٹرول اور گیس سے بھرے متعدد سلنڈر اور کیلوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس پر پولیس نے ’کنٹرولڈ‘ دھماکے کے ذریعے اس بم کو ناکارہ بنا دیا۔

میٹروپولیٹن پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں’بین الاقوامی ذرائع‘ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے پیٹر کلارک کے مطابق تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس واقعے میں کون ملوث ہے لیکن اس واقعے سےگزشتہ دہشتگرد حملوں کی’ گونج سنائی دیتی ہے‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نائٹ کلب دہشتگردوں کا اہم ممکنہ ہدف ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ اس نے مذکورہ کار کو ڈولتے ہوئے اور پھر ایک کوڑے دان سے ٹکراتے دیکھا۔عینی شاہد کے مطابق اس تصادم کے بعد کار کا ڈرائیور اتر کر فرار ہوگیا۔

اس واقعے کے بعد پکاڈلی سرکس ٹیوب سٹیشن بند کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں جانے والی بسوں کو بھی دوسرے راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ ہے مارکیٹ کا علاقہ لندن کے مشہور پکاڈلی سرکس کے قریب واقع ہے اور یہاں بڑی تعداد میں تھیٹر واقع ہیں۔

صدیق خان لندن: مزیدگرفتاریاں
خود کش بمبار صدیق خان کی بیوہ بھی گرفتار
 یاسین عمرمشتبہ لندن بمبار
یاسین عمر انیس سو بانوے میں لندن آیا تھا
عراقعراق اور لندن دھماکے
کیا لندن دھماکوں کا تعلق عراق جنگ سے ہے؟
مشتبہ بمباربمباروں کی نئی ویڈیو
پولیس نے مشتبہ بمباروں کی نئی تصاویرجاری کردی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد