مشتبہ لندن بمبار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چوبیس سالہ یاسین عمر حسن پر اکیس جولائی کووکٹوریا لائن ٹیوب سٹیشن پر بم حملے کا شبہ ہے۔ یاسین عمر کو برمنگھم میں ہےملز کے علاقے سے چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ یاسین بارہ سال کی عمر میں پناہ گزین کے طور پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ برطانیہ آیا تھا۔ مئی دو ہزار میں اسے برطانیہ میں مستقل سکونت کی اجازت دے دی گئی۔ عمر شمالی لندن کے علاقے میں واقع ساؤتھ گیٹ ٹاور بلاک میں نویں فلور پرایک فلیٹ میں باقاعدہ کرایہ دار کی حیثیت سے رہائش پذیرتھا۔ وہ اب تک حکومت سے چالیس ہزار پاؤنڈ تک ہاؤسنگ بینیفٹ لے چکے ہیں۔ یاسین عمر کو بدھ کے روز صبح ساڑھے چار بجے کے قریب حراست میں لیا گیا۔ برمنگھم گرفتاریوں کے آپریشن کے دوران آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق یاسین عمر کے خلاف ٹیزر گن (سٹن گن) استعمال کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق وہ گرفتاری کے وقت کمر پر ایک رک سیک(بیگ) پہنے ہوئے تھے۔ انہیں گرفتاری کے بعد لندن کے انتہائی سکیورٹی والے پولیس سٹیشن پیڈنگٹن گرین میں مزید تفتیش کے لیے لے رکھا ہوا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||