BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 July, 2005, 09:34 GMT 14:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیس نے ڈھائی سو الرٹز پر فیصلہ کیا
سر ایئن بلیئر
پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ پولیس کو ڈھائی سو سے زیادہ خودکش بم الرٹ کا جائزہ لینا پڑا ہے
لندن میں سات جولائی کے خودکش حملوں کے بعد سے پولیس کو ڈھائی سو ممکنہ خودکش بم حملوں پر فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

یہ بات میٹروپولیٹن پولیس کے سربراہ سر اِیئن بلیئر نے برطانیہ کے ٹی وی چینل ’چینل فور‘ کو ایک انٹرویو میں بتائی ہے۔

پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ان سکیورٹی الرٹز میں سات ایسے تھے جن پر پولیس نے ایکشن کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے اور پروفیشنل فیصلہ ہوتا ہے۔ مشتبہ افراد خودکش حملہ آور ہو سکتے ہیں اور پولیس کو اُسی لمحے فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے۔‘

پچھلے ہفتے خود کش حملہ آور ہونے کے غلط شبہ میں ایک برازیلین شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بارے میں پولیس کے سربراہ نے کہا ’یہ ایک خوفناک غلطی تھی لیکن بہرحال پولیس کی اول ترجیح پبلِک کی حفاظت ہے۔‘

 برازیل سے تعلق رکھنے والے الیکٹریشن ژان چارلز دے منیزیز کو پولیس نے سر میں سات گولیاں ماری تھیں۔ پولیس ان کا پیچھا کر رہی تھی لیکن جب ان کو رکنے کو کہا گیا تو وہ بھاگ کر ایک انڈرگراؤنڈ سیشن میں گھس گئے اور ٹرین میں سوار ہو گئے۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے الیکٹریشن ژان چارلز دے منیزیز کو پولیس نے سر میں سات گولیاں ماری تھیں۔ پولیس ان کا پیچھا کر رہی تھی لیکن جب ان کو رکنے کو کہا گیا تو وہ بھاگ کر ایک انڈرگراؤنڈ سیشن میں گھس گئے اور ٹرین میں سوار ہو گئے۔ پولیس کو خدشہ تھا کہ وہ ایک خودکش حملہ آور تھے جو ٹرین پر دھماکہ کرنے جا رہے تھے۔

برازیل میں دے منیزیز کے خاندان والوں اور دوستوں نے ایک اجتجاجی جلوس نکالا اور مطالبہ کیا کہ ان کے قتل کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کیا جائے۔

لیکن برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے کہا ہے کہ ان کو اس ہلاکت پر بے حد افسوس ہے لیکن اس مشکل صورتحال میں پولیس کی حمایت ضروری ہے کیونکہ وہ انسداد دہشت گردی کا کام بہت مشکل حالات میں کر رہی ہے۔

گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد سے مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف اپنائی جانے والی پولیس کی ’شوٹ ٹو کِل‘ پالیسی کے بارے میں ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا ہے کہ اس کا پھر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا موقف ہے کہ کسی خودکش بمبار کو روکنے کے لیے اس کے سر میں گولی مارنا ہی سب سے موثر طریقہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں خودکش حملوں میں استعمال کیا جانے والا دھماکہ خیز مواد ’ایسیٹون پراوکسائڈ‘ بہت غیر محفوظ ہوتا ہے۔

لیکن پچھلے ہفتے اس بے قصور شہری کی ہلاکت کے بعد پولیس کی حکمت عملی پر بہت تنقید ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کے وکیل عمران خان نے کہا کہ اب پولیس کو اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس یہ وعدہ نہیں کر رہی کہ اب کبھی ایسی غلطی نہیں ہوگی اور ’عوام کو ایسی پولیس پر کس طرح اعتماد ہو سکے گا جو کہ یہ کہتی ہے کہ اس سے غلطیاں ہو سکتی ہیں۔‘

ادھر لیبر پارٹی کے لارڈ نظیر احمد نے کہا کہ یہ پالیسی اس لیے بھی خطرناک ہے کہ ملک میں بہت سے غیر قانونی تارکین وطن موجود ہیں جو کہ پولیس کے کہنے پر شائد نہ رکیں۔ ’ہمیں ان غیر قانونی افراد کے خلاف کارروائی تو کرنی ہے لیکن پھر بھی ہم ان کو دہشت گرد سمجھ کر مار تو نہیں سکتے۔‘

66نئی برطانوی پالیسی
’شوٹ ٹو کِل‘ پالیسی پر تشویش اور جواز
66’شوٹ ٹو کِل‘ پالیسی
لارڈ سٹیونز برطانوی پولیس کے طرفدار
66بمباروں کی نئی ویڈیو
پولیس نے مشتبہ بمباروں کی نئی تصاویرجاری کردی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد