لندن میں کب کیا ہوا؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1600: لندن کے میئر کین لیونگسٹن نے کہا ہے کہ لندن کے باسیوں کو ٹرانسپورٹ کے نظام میں ہی نہیں زندگی کے ہر شعبے میں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ 1535: پولیس نے جمعرات کے روز تین ٹرینوں اور ایک بس میں بم دھماکے کرنے کے مبینہ ملزموں کی کلوز سرکٹ کیمروں سے لی گئی تصویریں جاری کر دی ہیں۔ 1532: پولیس نے ہیرو روڈ کا گھیرا ختم کر دیا۔
1531: لندن پولیس کے سربراہ سر آئن بلیئر نے لندن بم دھماکوں کی تحقیقات کو میٹروپولیٹن پولیس کے سامنے آنے والی سب سے بڑا آپریشنل چیلنچ قرار دیا ہے۔ 1425: ہیرو روڈ کے رہائشی نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کی ایک بڑی تعداد علاقے میں موجود ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔ 1420: پولیس نے سٹاک ویل فائرنگ کے بارے میں پریس کانفرنس کو ملتوی کر دیا ہے۔ یہ پریس کانفرنس ڈیڑھ بجے ہونا تھی۔
1340: پولیس نے مغربی لندن کے ہیرو روڈ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ہیرو روڈ پر ہونے والے واقعہ کا تعلق جمعرات کے واقعات سے ہے۔ 1319: لیبر کی رکن پارلیمان کیٹ ہوئے نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ پولیس نے بہترین عوامی مفاد میں مشتبہ شخص کو گولی ماری ہے۔ 1300: مسلم کونسل آف برٹین نے سٹاک ویل سٹیشن پر ایک ایشیائی حلیے کے شخص کی ہلاکت کے بعد پولیس سے وضاحت طلب کی ہے۔ ایم سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ ہو سکتا ہے پولیس نے ’شوٹ ٹو کِل‘ پالیسی پر عمل درآمد کر دیا ہے۔
1220: ناردرن لائن سروس کو کیننٹن اور مورڈن کے سیکشن کو چھوڑ کر کھول دیا گیا ہے۔ اسی طرح وکٹوریہ لائن ٹرین سروس بھی بحال ہو گئی ہے۔ لیکن دونوں ٹرینیں سٹا ویل سٹیشن پر نہیں رک رہیں۔ 1218: دی ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لندن انڈرگراؤنڈ ڈرائیوروں میں ٹریننگ اور سیفٹی اقدامات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یونین کے عہدے دار لندن کے میئر کین لیونگسٹن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
1150: سکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ سٹاک ویل سٹیشن پر جس شخص کو گولی ماری گئی تھی وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے۔ 1135: پولیس نے ایسٹ لندن مسجد کا گھیراؤ یہ کہہ کر ختم کر دیا کہ جس خطرے کے پیش نظر مسجد کے قریب پولیس تعینات کی گئی تھی وہ خطرہ ٹل چکا ہے۔ 1130: ایسٹ لندن مسجد کے ٹرسٹیز نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مسجد کی عمارت میں بم کا خطرہ ہے۔ گیارہ بجے تک پولیس مسجد کی تلاشی لے رہی تھی۔ 1100: مسلح پولیس نے ایسٹ لندن مسجد کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے کے لوگوں سے کہا ہے کہ گھروں کے اندر رہیں۔ 1054: پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سٹاک ویل سٹیشن پر ایک شخص کو گولی ماری گئی ہے۔ 1054: پولیس نے سٹاک ویل سٹیشن کے گرد دو سو میٹر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور وکٹوریہ لائن اور ناردرن لائن ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ 1030: اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو، جو ممکنہ طور پر جمعرات کے مبینہ بمباروں میں سے ایک ہو سکتا ہے، پانچ گولیاں ماری ہیں۔ پولیس اہلکار گلی سے اس شخص کا پیچھا کرتے ہوئے آ رہے تھے۔ 1000: گولیوں کی آواز پر ناردرن لائن کو سٹاک ویل سٹیشن پر مسافروں سے خالی کرا لیا گیا ہے اور سٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||