 |  سٹاک ویل ٹیوب سٹیشن پر ایک مشتبہ شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا |
لندن پولیس کمشنر نےکہا ہے کہ سٹاک ویل کے علاقے پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے۔ لندن پولیس کمشنر سر آئن بلیئر نے اسٹنٹ کمشنر اینڈی ہیمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران جمعرات کے روز وارن ، اوول، شیفرڈز بش سٹیشنوں اور ہیکنی جانے والی بس پر دہشت گردی کی کوشش کرنے والے مبینہ دہشت گردوں کی کلوز سرکٹ ٹیلویژن کے ذریعے حاصل ہونے والی تصویروں جاری کی ہیں ۔ لندن پولیس کمشنر نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن صرف مجرموں کے خلاف جاری ہے نہ کہ کسی کیمونٹی کے خلاف۔ |