BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 June, 2007, 03:29 GMT 08:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو:خالداور دیگر کیلیے وکیل
خالد شیخ محمد
پینٹاگون کے مطابق گوانتانامو کے حراستی مرکز میں اب بھی 340 قیدی ہیں
گوانتانامو کے چودہ ’اہم‘ قیدیوں کو وکیل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں خالد شیخ محمد بھی شامل ہیں جنہیں پاکستان نے امریکہ کے حوالے کیا تھا۔

خالد شیخ کو گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں امریکہ پر ہونے والے حملوں کی مبینہ ماہرانہ منصوبہ بندی کرنے والا شخص قرار دیا گیا ہے۔

گوانتانامو کے ان چودہ قیدیوں کو جب وہ سی آئی اے کی جیلوں میں تھے یا گوانتانامو میں قید تھے، وکیلوں تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ ان میں سے کچھ قیدی کئی برسوں سے زیرِ حراست ہیں۔

پیٹاگون نے کہا ہے کہ چودہ کے چودہ قیدی جنہیں امریکہ دشمن کے جنگجو قرار دیتا ہے، دوسرے قیدیوں کی طرح اپنی اس حیثیت کو بھی چیلنج کر سکیں گے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکاروں نے ان چودہ قیدیوں کو خصوصی حفاظتی اقدامات اور احتیاط کی عدم موجودگی میں وکیل فراہم کیے جانے کی مخالفت کی تھی

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وکلاء اور ان کے مؤکلوں کی گفتگو سے سی آئی کا متنازعہ تفتیشی طریق کار اور اس کے خفیہ حراستی پروگرام کی خفیہ باتیں منظرِ عام پر آ سکتی ہیں۔

ان چودہ قیدیوں کو وکلاء فراہم کرنے کے عمل کا آغاز گزشتہ ماہ شروع ہوا تھا۔

ایک امریکی ترجمان کموڈور جے ڈی گورڈن نے خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ دیگر قیدیوں کی طرح یہ چودہ قیدی بھی دشمن کے جنگجو کی حیثیت کو چیلنج کر سکیں گے۔ اس حیثیت میں انہیں امریکی حکومت کے قائم کردہ فوجی ٹرابیونلز میں مقدمے کا سامنا ہوتا ہے۔

گوانتانامو سے متعلق حکومتی پالیسی کو کئی مرتبہ قانونی مخالفت کا سامنا رہا ہے اور اسی وجہ سے پینٹاگون اپنے قاعدے بدل کے قیدیوں کو زیادہ قانونی نمائندگی فراہم کر رہا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق اس وقت گوانتانامو میں تقریباً تین سو چالیس قیدی ہیں۔

گوانتاناموشگوفےاور ہیری پوٹر
قیدیوں کیلیے اردو کتابیں، گوانتانامو ڈائری
گوانتاناموگوانتانامو ڈائری
گوانتانامو قیدی سورج کی روشنی سے بھی محروم
گوانتانامو’امید کے پودے‘
’گوانتانامو میں امید کے مرجھائے ہوئے پودے‘
ہتھکڑیگوانتانامو کی یادیں
سابق افغان سفیر کی کتاب ہاتھوں ہاتھ فروخت
لارڈ گولڈسمتھ’ناانصافی کی مثال‘
گوانتانامو کواب بند کر دینا چاہیے:گولڈ سمتھ
صدر بشگوانتانامو بے
جرمن چانسلر انگلا مرکل کی تنقید مسترد
نےگوانتانامو جیلیہ’ بےقاعدگی‘ ہے
گوانتانامو جیل کو ختم ہونا چاہیے: ٹونی بلیئر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد