گوانتاناموکاخاتمہ ضروری ہے: بلیئر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے گوانتانامو بے جیل کو ایک’بے قاعدگی‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسے جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔ ٹونی بلیئر نے یہ بیان برطانوی دارلعوام کی لائژن کمیٹی کے سامنے دیا۔ برطانوی وزیرِاعظم سے جب دفاعی کمیٹی کے سربراہ جیمز آربتھ ناٹ نے یہ سوال کیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ گوانتامو بے میں قیدیوں سے جنیوا کنونشن کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے تو انکا کہنا تھا کہ’ ہم یقیناً اس بات کی امید کرتے ہیں اور میں یہ بات واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ کیمپ ایک بے قاعدہ چیز ہے اور اس کا جلد یا بدیر انتظام ہونا چاہیے‘۔ جیمز آربتھ ناٹ نے ٹونی بلیئر سے یہ بھی پوچھا کہ کیاان کے خیال میں اس چیز کا ہر صورت میں مکمل خاتمہ ہونا چاہیے تو ان کا کہنا تھا کہ ’ میرا خیال ہے کہ یہ ممکن نہیں تاہم میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کہ اس بے قاعدگی کو ہمیشہ کے لیے جاری نہیں رکھا جا سکتا‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ میں سمجھتا ہوں کہ یہ مشکل حالات ہیں لیکن زیادہ تر لوگ یہ جانتے ہیں کہ کسی نہ کسی موقع پر اس کیمپ کا خاتمہ ضروری ہو گا‘۔ | اسی بارے میں ہم قیدیوں پر تشدد نہیں کرتے: بش07 November, 2005 | آس پاس گوانتانامو: قیدی بھوک ہڑتال پر07 October, 2005 | آس پاس فوج بدسلوکی سے باز رہے: سینیٹ06 October, 2005 | آس پاس گوانتانامو میں قیدیوں کی ہڑتال09 September, 2005 | آس پاس ایمنسٹی رپورٹ میں امریکہ پر تنقید25 May, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||