گوانتانامو میں قیدیوں کی ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نےتسلیم کیا ہے کہ گوانتاموبے کے قید خانے میں محبوس قیدیوں کی ایک بڑی تعداد ایک مہینے سے زیادہ عرصہ سے بھوک ہڑتال پر ہے ۔ ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی تعداد کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔امریکی فوج نے بھوک ہڑتالی قیدیوں کی تعداد ستاسی بتائی ہے جبکہ قیدیوں کے حقوق کےتحفظ کی ایک تنظیم کے مطابق 210 قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ کیوبا میں واقع اس قید خانے میں مبینہ طور پر القاعدہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو رکھا جاتا ہے ۔ گوانتانامو بے میں پانچ سو قیدی رکھے گئے ہیں جن میں اب تک صرف چار سو قیدیوں کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں۔ہڑتالی قیدی جیل حکام کے نامناسب رویہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ قیدیوں کے ایک وکیل نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ قیدی اپنی مسلسل قید اور جیل میں غیر انسانی رویے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جیل حکام قیدیوں کو ناک کے ذریعے نالیوں سے خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔ گوانتانامو بے میں اس سے پہلے بھی قیدی بھوک ہڑتال کر چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||