BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 June, 2005, 09:15 GMT 14:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو: ’حالات بہتر ہوئے ہیں‘
News image
وفد نے تین مشتبہ افراد سے کی جانے والے تفتیش کو بھی خود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
گوانتانامو حراستی مرکز کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ وہاں حالات بہترہوئے ہیں۔

امریکی ارکان کانگریس نے گوانتانامو کے حراستی مرکز کا دورہ ایک ایسی وقت کیا ہے جب وہاں قیدیوں سے روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

گوانتانامو حراستی مرکز میں پانچ سو سے زائد غیر امریکیوں کو رکھا گیا ہے۔ اگرچہ افغانستان پر حملے کے دوران گرفتار کیے جانے والے ان افراد پر دشمن جنگجو ہونے کا الزام ہے لیکن ابھی تک ان میں سے صرف چار پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

حراستی مرکز کا دورہ کرنے والے سولہ کانگریس مین مسلح افواج سے متعلق ایوان کی کمیٹی کے ارکان ہیں اور ان کے ایک روزہ دورے کا مقصد حالات کا جائزہ لینا تھا۔

ریاست کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایلن توشر نے، جو حراستی مرکز کے معاملات کو زیادہ شفاف بنانے پر زور دیتے آئے ہیں، امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات کے منظر عام پر آنے کے بعد سے حراستی مرکز میں حالات میں بہتری آئی ہے۔

ریاست ٹیکساس سے ڈیموکریٹ رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے، جو مرکز کو مکمل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتی آئی ہیں، کہا کہ وفد کو جو کچھ دکھایا گیا اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ وہاں سہولتیں بہتر ہوئی ہیں۔

تاہم ارکان کانگریس نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے اور اس سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

وفد نے تین مشتبہ افراد سے کی جانے والے تفتیش کو بھی خود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔اِن میں سے ایک قیدی کو ہیری پوٹر گھنٹوں تک اونچی آواز میں پڑھ کر سنائی گئی یہاں تک کہ اس نے تفتیش کاروں کی طرف پیٹھ کر دی اور ہاتھ اپنے کانوں پر رکھ لیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد