اقوامِ متحدہ نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن ادارے کے تفتیش کاروں کوگوانتانامو میں طالبان اور القاعدہ کے قیدیوں ملاقات کا موقع فراہم کرنے سے کترا رہا ہے۔ کیوبا کی سر زمین پر واقع گوانتانامو کے قید خانے میں القاعدہ تنظیم اور طالبان سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افرد زیرِ حراست ہیں۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اس نے ایک سال پہلے امریکہ سے درخواست کی تھی کہ اقوامِ متحدہ کی ٹیم کو گوانتانامو میں قیدیوں کی حالت سے آگاہی کے لیے رسائی فراہم کی جائے۔ تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود امریکہ نے اس درخواست کا کسی قسم کا جواب نہیں دیا۔ تفتیش کاروں کا کہنا کہ امریکی رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانی کی مشینری سے تعاون کرنے پر رضا مند نہیں ہیں۔ |