’گوانتاناموبندکریں یاٹھیک کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے سابق صدر بِل کلنٹن بھی ان افراد میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے خلیج گوانتانامو میں امریکی جیل میں قیدیوں کے ساتھ سلوک کے بارے میں شک کا اظہار کیا ہے۔ گوانتانامو کی جیل میں امریکہ نے اس وقت پانچ سو افراد کو دہشت گردی کے الزام میں قید کیا ہوا ہے۔ لندن میں انگریزی زبان کے اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بِل کلنٹن نے کہا کہ جیل کو یا تو بند کر دینا چاہیے یا اس کے حالات درست کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے قیدیوں کے ساتھ زیادتی کی مزید خبریں نہیں آنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ امریکی معاشرے کی اقدار سے ہٹ کر سلوک کرنے سے دہشت گردوں کو اہم کامیابی حاصل ہو جائے گی۔ امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر اور ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے حال ہی میں جیل کی بندش کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||