BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 March, 2005, 08:20 GMT 13:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یمنی قیدیوں کی منتقلی رک گئی
گوانتا نامو بے
امریکہ کے ایک جج نے یمن کے تیرہ قیدیوں کی سلامتی کے پیش نظر گوانتانامو کے حراستی مرکز سے ان کی منتقلی کے عمل کو روک دیا ہے ۔

وکیلوں کا کہنا ہے کہ اگر ان قیدیوں کو یمن یا کسی اور ملک بھیجا گیا تو انہیں ٹارچر کرنےیا پھر عمر بھر قید رکھے جانے کا اندیشہ ہے۔

اب یہ قیدی اس وقت تک گوانتانامو بے میں ہی رہیں گے جب تک عدالت اس درخواست پر غور نہیں کر لیتی کہ حکام ان قیدیوں کو وہاں سے منتقل کرنے سے پہلے وکلاء کو تیس دن کا نوٹس دیں۔

پنٹا گون گوانتا نامو سے قیدیوں کی تعداد کم کرنا چاہتی ہے

گوانتا نامو بے میں اس وقت تقریباً 540 قیدی ہیں جن میں سو( 100) قیدی افغانستان سے اور اتنے ہی سعودی عرب اور یمن سے ہیں۔

پنٹا گون چاہتی ہے کہ ان قیدیوں کو ان کے اپنے ممالک میں منتقل کر دیا جائے تاکہ وہاں ان کی رہائی یا قید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے ۔لیکن اس سے پہلے قیدیوں کی منتقلی کے عمل کی کوششوں کو امریکہ کی سلامتی اور قیدیوں کے ساتھ غلط برتاؤ کے خدشہ سے روک دیا گیا تھا ۔

گوانتا نامو بے میں رکھے جانے والے زیادہ تر قیدیوں کو اب انٹیلی جینس کے نظریے سے زیادہ اہم نہیں سمجھا جا رہا۔

ان میں سے بیشتر کو افغانستان کے خلاف امریکی فوجی کاروائی کے دوران پکڑا گیا تھا جو نیو یارک میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے جواب میں کی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد