BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 April, 2004, 13:37 GMT 18:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات
پچھلے دو برسوں میں درجن سے زیادہ پاکستانی قیدی رہا کئے جا چکے ہیں۔
پچھلے دو برسوں میں درجن سے زیادہ پاکستانی قیدی رہا کئے جا چکے ہیں۔
واشنگٹن میں سینئر امریکی اور پاکستانی حکام گوانتانامو بے کی امریکی جیل میں قیدی تیس سے زیادہ پاکستانی باشندوں کی رہائی کے معاملے پر جمعرات کے روز بات چیت شروع کررہے ہیں۔

امریکہ نے پہلے ہی ایک درجن سے زیادہ پاکستانی قیدیوں کو ان پر لگائے گئے الزامات خارج ہونے کے بعد رہا کردیا ہے اور اب باقی پاکستانی قیدیوں کی جانچ پڑتال پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اسلام آباد سے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پاکستان میں حکومت پر اس سلسلے میں بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر حکام جلد از جلد باقی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان کا موقف ہے کہ گوانتانامو بے میں قید اس کے پچاس سی زیادہ قیدیوں کا القاعدہ یا کسی دوسری مسلح تنظیم سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔ ان افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان میں زیادہ تر اف۔انستان میں تبلیغ کا کام کرتے تھے اور طالبان حکومت کے حامی تھے لیکن پر تشدد کاروائیوں میں ملوث نہیں تھے۔

امریکہ کی طرف سے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد پچھلے دو برسوں میں کئی افراد کو مختلف اوقات میں رہا کیا جا چکاہے لیکن امریکی تفتیش کاروں کو اب بھی تیس سے زیادہ ایسے پاکستانی شہریوں پر شک ہے جنہیں گوانتا نامو بے کے ڈیلٹا کیمپ میں رکھا گیا ہے۔

تاہم پچھلے ماہ امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ خورشید قصوری نے اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک نے ان قیدیوں کی مشترکہ جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کی سربراہی پاکستان کی وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر بریگیڈیئر جاوید اقبال چیمہ کر رہے ہیں جو پچلے سال گوانتانامو بے میں ان قیدیوں سے ملاقات کر نے گئے تھے۔ یہ بات چیت اگلے تین روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد