پینٹاگن نے الزامات واپس لے لیے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگن نے گوانتانامو بے میں امریکی فوج کے مسلمان معلم کے خلاف عائد الزامات واپس لے لیے۔ گزشتہ سال ان پر خلیج گوانتانامو میں جاسوسی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ کیپٹن جیمز یی پر جو یوسف یی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں الزام تھا کہ انہوں نے خفیہ معلومات کے معاملے میں بداحتیاطی برتی ہے۔ تاہم ان کے وکیل اور محکمۂ دفاع کے مابین معاملہ طے پا جانے کے بعد ان پر عائد الزامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی سے متعلق تشویش کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد مذکورہ کیپٹن ریاست واشنگٹن میں اپنی ڈیوٹی پر واپس جا سکیں گے جہاں وہ گوانتانامو بے جانے سے قبل خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان پر زنا کے ارتکاب اور سرکاری کمپیوٹر پر برہنہ تصاویر ذخیرہ کرنے کے الزامات بھی تھے جو اب واپس لے لیے گئے ہیں۔ تاہم اب بھی ان الزامات کے تحت انہیں جرمانہ یا ان کی سرزنش کی جا سکتی ہے، اور تیس روز تک نظربند بھی رکھا جا سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||