BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 November, 2003, 12:58 GMT 17:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو بے کے مسلم معلم کی رہائی
کیپٹن یی
کیپٹن یی نے شام میں اسلام کا مطالعہ کیا

امریکی اخبار ’دی نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق گزشتہ روز واشنگنٹن میں امریکی فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ گوانتانامو بے میں قید طالبان اور القاعدہ کے مشتبہ ارکان کے لئے مقرر کردہ امریکی مسلمان معلم کیپٹن جیمز یی کو جاسوسی کے الزام میں تین ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔

کیپٹن یی ریاست جارجیا کے فورٹ بننگ میں بطور مسلم معلم اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ان کا اسلامی نام یوسف یی ہے۔

تاہم امریکہ کی جنوبی کمان نے جو گوانتانامو بے کا انتظام سنبھالتی ہے کہا ہے کہ مذکورہ معلم کے خلاف دوسرے فوجی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان الزامات میں ان کے سرکاری کمپیوٹر پر برہنہ تصاویر کا پایا جانا اور ناجائز جنسی تعلقات رکھنا شامل ہے۔

ان پر اکتوبر میں الزام لگایا گیا تھا کہ ستمبر میں جب وہ گوانتانامو بے سے جا رہے تھے تو اپنے ساتھ بعض خفیہ معلومات بھی لے جا رہے تھے۔

ان کے سولین وکیل یوجین فیڈل کا کہنا ہے کہ ان پر لگنے والے نئے الزامات کا قومی سلامتی سے تعلق نہیں ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اپر جاسوسی کرنے کا الزام لگا کر فوجی حکام سے غلطی سرزد ہوئی تھی۔

فیڈل نے کہا کہ یہ نئے الزامات انہیں پریشان کرنے اور اپنی غلطی پر پردہ ڈالنے کے لئے لگائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد