BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 September, 2003, 01:24 GMT 05:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ میں مسلمان فوجی مشیرگرفتار
امریکی روحانی مشیر

واشنگٹن میں حکام نے بتایا ہے کے امریکی فوج نے خیلج گوانتانامو میں روحانی مشیر کے طور پر کام کرنے والے ایک مسلمان فوجی کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی گئیں لیکن خیال ہے کہ ان کو جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار کئے جانے والے کیپٹن یوسف لی جیل کے سینکڑوں مسلمان قیدیوں کے مشیر کے طور پر کام کرتے تھے۔ ان قیدیوں پر القاعدہ اور طالبان سے تعلق کا الزام ہے۔

یوسف کو دس روز قبل فلوریڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یوسف لی نے جن کا پرانا نام جیمز لی تھا دس سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔

چینی نژاد یوسف لی ویسٹ پوائنٹ فوجی ایکیڈممی کے تربیت یافتہ ہیں۔ انہوں نے چار سال شام میں گزارے جہاں انہوں ں نے عربی سیکھی اور اسلام کی سوجھ بوجھ حاصل کی۔

یوسف کو گزشتہ سال گوانتانامو کی جیل میں قیدیوں کے ساتھ کام کرنے کے فرائض سونپے گئے۔

یوسف پر فرد جرم نہیں لگائی گئی اور نہ ہی فوج ان کی گرفتاری کی وجوہات بتا رہی ہے۔ لیکن غیر سرکاری طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی نے ان سے خفیہ دستاویز برآمد کی ہیں جن میں گوانتانامو جیل کے نقشے اور قیدیوں کی بیرکوں کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔

یوسف لی سمیت جیل میں تین مسلمان مشیر کام کر رہے ہیں جن کا کام قیدیوں کی مذہبی ضروریات کا خیال رکھنے کے علاوہ جیل کے عملے کو اسلامی رسومات اور عبادات کے بارے میں بتانا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد