BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 November, 2003, 18:56 GMT 23:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مجھ پرتشدد کیا گیا: جاوید ہاشمی

ہاشمی
جاوید ہاشمی کو گیارہ روز کی اسیری کے بعد بیٹی سے ملایا گیا ہے

پاکستان میں بغاوت کے مقدمہ میں زیر حراست اتحاد برائے بحالئی جمہوریت کے صدر جاوید ہاشمی نے اپنی بیٹی میمونہ ہاشمی کو بتایا ہے کہ ان پر حراست کے دوران زبردست تشدد کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد یہ ان کی اپنی بیٹی سے پہلے ملاقات تھی۔

رکن قومی اسمبلی میمونہ ہاشمی نے آج اپنے والد سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کے والد کا کہنا ہے کہ ان پر حراست کے دوران جو تشدد کیا گیا وہ شاید گوانتانامو بے میں بھی قیدیوں پر نہ کیا گیا ہو۔

میمونہ ہاشمی کے مطابق جاوید ہاشمی کو قید تنہائی میں رکھا گیا اور وہ گیارہ روز تک سورج کی روشنی نہیں دیکھ سکے جبکہ اس کے بعد تیز بلب جلا کر انہیں مسلسل جگایا گیا۔

جاوید ہاشمی نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ ان کی آنکھوں پر مسلسل سیاہ پٹی بندھی رہی اور سکیورٹی اہلکار انہیں پکڑ کر دیواروں سے ٹکراتے رہے۔

جاوید ہاشمی نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ جن لوگوں نے ان پر تشدد کیا وہ پولیس والےنہیں ایجنسیوں کے لوگ ہیں جن کے نام انہیں معلوم ہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ جتنا تشدد ان پر کیا گیا ہے اس سے کئی گنا زیادہ کے لیے وہ تیار ہیں لیکن وہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ پارلیمینٹ کی کوئی وقعت نہیں ہے اگر سیاستدانوں سے تحقیقات ہورہی ہیں تو فوجیوں سے بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ جرنیلوں کے اثاثے چیک کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پر جس خط کی پاداش میں تشدد کیا گیا وہ انھوں نے نہیں لکھا بلکہ وہ انھیں ملا تھا۔

جاوید ہاشمی نے اپنی بیٹی سے کہا کہ کارگل پر کمیشن بٹھایا جائے تاکہ یہ واضح ہو کہ قصور نواز شریف کا تھا یا جنرل مشرف کا۔

انہوں نے کہا کہ ایل ایف او پر انھوں نے نہ لچک پیدا کی اور نہ کریں گے۔ وہ سیاست میں فوج کے مستقل کردار کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد