گوانتانامو سے34 پاکستانی رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیوبا میں قائم امریکی حراستی کیمپ گوانتانامو بے میں زیر حراست مزید پینتیس قیدیوں کو رہا کرکے پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ میں قائم’کرائسس مئنیجمینٹ سینٹر‘ کے سربراہ برگیڈیئر جاوید اقبال چیمہ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ سنیچر کے روز خصوصی پرواز کے ذریعے پینتیس قیدیوں کو اسلام آباد لایا گیا اور پاکستان کے حوالے کیا گیا۔ بریگیڈیئر چیمہ کے مطابق گوانتا نامو بے سے لائے گئے پینتیس قیدیوں سے پاکستانی سیکورٹی حکام تفصیلی پوچھ گچھ کریں گے اور توقع ہے کہ انہیں دو سے تین ہفتوں کے دوران رہا کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے آخر میں چھبیس قیدی گوانتا نامو بے سے رہا کیے گئے تھے۔ جن میں تیئیس افغان اور تین پاکستانی تھے۔ سنیچر کو پاکستان پہنچنے والے قیدیوں میں سے بیشتر افغانستان اور پاکستان کے صوبہ سرحد سے گرفتار کیے گئے تھے۔ گرفتار ہونے والے طالبان کے حامی سمجہے جا رہے تھے تاہم امریکی حکام نے ان سے تفصیلی تحقیقات کرنے کے بعد رہا کیا ہے۔ پاکستانی حکام قیدیوں کی رہائی کو اپنی بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بیک وقت اتنی تعداد میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی ان کے مستقل طور پر امریکی حکام سے رابطے کا نتیجہ ہے۔ بریگیڈیئر چیمہ کے مطابق اب باقی گوانتانا مو بے میں قید پاکتسانیوں کی تعداد نصف درجن کے لگ بھگ رہ گئی ہے اور امید ہے کہ انہیں بھی فوری رہا کردیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||