اجتماعی خودکشی کی کوشش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوجی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ دو ہزار تین میں گوانتانامو میں کیے گئے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران تئیس قیدیوں نے پھانسی لگا کر یا اپنا گلا گھونٹ کر خود کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔ فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعات اٹھارہ سے چھبیس اگست سنہ دو ہزار تین کے دوران پیش آئے تھے۔ ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ان واقعات کا مقصد توجہ حاصل کرنا تھا اور قیدیوں میں سے صرف دو کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی جان لے سکتے تھے۔ تاہم حکام نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ اس واقعہ کی تفصیلات پہلے کیوں نہیں جاری کی گئیں؟ کیوبا میں واقع امریکی فوجی اڈے پر قائم اس حراستی مرکز میں فی الوقت 550 افراد قید ہیں۔ اِن میں سے بیشتر مبینہ طور پر طالبان اور القاعدہ کے جنگجو ہیں جنہیں افغانستان کے ساتھ ہونے والی جنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ بہت سے قیدی ایسے بھی ہیں جنہیں فردِ جرم عائد کیے بغیر یا وکلاء تک رسائی دیئے بغیر تین برس سے زائد عرصے سے قید میں رکھا گیا ہے۔ خودکشی کی کوشش کرنے والے تئیس میں سے سولہ اب بھی گوانتانامو میں قید ہیں جبکہ سات کو دیگر ممالک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق گوانتانامو میں سنہ دو ہزار دو سے اب تک خودکشی کی کوشش کے چونتیس واقعات کی اطلاع ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||