BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Friday, 25 June, 2004, 13:34 GMT 18:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی اٹارنی جنرل کا بیان
گوانتانامو کے قیدی
گوانتانامو کے قیدی
برطانوی حکومت کے سب سے اعلیٰ قانونی مشیر اور ملک کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ خلیج گوانتانامو کی جیل میں قید مشتبہ دہشت گردوں کے مقدموں کی سماعت کے لیے امریکہ کے تجویز کردہ فوجی ٹربیونل انصاف کے بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق نہیں۔

برطانوی حکومت پہلے بھی امریکہ سے کہہ چکی ہے کہ اس کے شہریوں پر بین الاقوامی انصاف کے تقاضوں کے مطابق مقدمہ چلایا جائے یا برطانیہ کے حوالے کر دیا جائے۔

برطانیہ عراق کی جنگ میں امریکہ کا قریب ترین اتحادی ہے۔ کیا آپ کی رائے میں برطانوی اٹارنی جنرل کا بیان اس مسئلے پر امریکہ کو نظرِ ثانی پر مجبور کرسکے گا؟ اگر امریکہ برطانوی شہریوں پر قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مقدمات چلاتا ہے تو کیا اسے باقی قیدیوں کو بھی یہی حقوق دینے ہوں گے؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں

رضا چٹھہ، گجرنوالہ: یہ ناممکن ہے کہ امریکہ اس پر نظرثانی کرے گا۔ جب امریکہ اپنے حقوق چاہتا ہے اپنے قیدیوں کے لئے، تو یہی حقوق دوسروں کو کیوں نہیں ملتے۔

خلیل اخون، بہاول نگر: اب ان قیدیوں کو انصاف ملا یا نہ، ظلم تو وہ برداشت کرچکے ہیں جو شروع میں ان پر کیا گیا۔ رہا سوال اٹارنی جنرل صاحب کا تو کوئی فائدہ نہیں، اس قانون کا امریکہ سمیت سب کو علم تھا۔ فوجی عدالت اس کا مطلب صرف سزا ہے، امریکہ اٹارنی جنرل کی بات نہیں مانے گا۔

صائمہ خان، کراچی: مجھے نہیں لگتا کہ امریکہ اس پر نظرثانی کرے گا۔

عمر مختار، لاہور: دیکھتے ہیں امریکہ بہادر کس حد تک اس بیان سے متاثر ہوکر نظرثانی کرتا ہے۔ ویسے بھی بلیئر صاحب تو پہلے ہی بش صاحب کے جیب میں ہیں۔ ساری دنیا امریکہ کے خودساختہ انصاف کو جانتی ہے جس کی خاطر وہ افغانستان آیا اور پھر عراق پر حملہ آور ہوا۔ ایک طرف اپنے فوجیوں کو جنگی جرائم سے استثنیٰ اور دوسری طرف مفتوح طالبان کے سارے حقوق سلب! یہ امریکہ بہار کا انصاف ہے؟

سجاد حیدر، پاکستان: برطانیہ کبھی بھی افغانی یا پاکستانی قیدیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہے گا۔ اس کو صرف اپنے شہریوں کے ساتھ غرض ہے۔

راحت ملک، پاکستان:
انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ اگر برٹش نیشنل پہ نظر ثانی ہو تو سب پہ وہی قانون لاگو ہو اور اتحادی ہونے کے ناطے امریکہ کو بات مان جانی چاہیے۔

واجد علی خان، ٹورنٹو، کینیڈا:
اس پر میں ایسے تبصرہ کروں گا کہ ’سو چوہے کھا کر بلی حج کو نکلی‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد