BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 May, 2005, 01:01 GMT 06:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قرآن کی مبینہ بےحرمتی پر مظاہرے
مظاہرے
مظاہرے پورے عالم اسلام میں ہوئے ہیں
خلیج گوانتانامو کے امریکی قید خانے میں قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف پورے عالم اسلام میں ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ہے۔

پاکستان، مصر، لبنان، اور ملایشیاء میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں لوگوں نے امریکی حکومت سے معافی مانگنے کا اور ذمہ دار افراد کو سزا دینے کے مطالبات کیے ہیں۔

یہ مظاہرے خلیج گوانتانامو کے کمانڈر کی

News image
لوگوں نے اسامہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں
طرف سے یہ بیان آنے کے بعد ہوئے جس میں انہوں نے کہا ک تھا کہ قرآن کی بے ادبی کے ایک سے زیادہ واقعات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

تاہم کیمپ ایکسرے کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ان الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ امریکی گارڈ ز نے قیدیوں کو ذہنی اور روحانی اذیت پہنچانے کے لیے قرآن مجید کے ایک نسخے کو بیت الخلا میں بہا دیا تھا۔

قرآن شریف کی مبینہ بے حرمتی کے ان واقعات کی خبر پہلے امریکی جریدے نیوزویک میں شائع ہوئی تھی۔ تاہم اخبار نے بعد میں اس خبر پر معذرت کی تھی اور اپنی خبر واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے

News image
امریکی صدر کا پتلا بھی جلایا گیا
والے مظاہروں میں ہزاروں لوگ نے امریکہ مخلاف نعرے لگائے ۔ اس کے علاوہ بحر اوقیانوس کے شہر الیکذنڈریہ میں بھی مظاہرے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

لبنان میں مظاہرین نے سڑکوں پر دھرنا دیا اور ’امریکہ سب سے بڑا شیطان ہے کہ نعرے لگائے۔

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد، کوئٹہ اور کئی دوسرے شہروں میں مظاہرے ہوئے اور لوگوں نے صدر بش کے پتلے جلائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد